Ahad Torne Ke Nuqsanat

Book Name:Ahad Torne Ke Nuqsanat

اجتماع میں شرکت کا وعدہ کیا، اب اس پر پکّے رہیں *قافلے میں سَفَر کے لیے وعدہ کر لیا، اب جو بھی ہو جائے، جب تک شریعت منع نہ کرے، عہد ضَرور نبھائیے! یونہی جب جب کسی سے عہد کریں تو اسے لازمی، لازمی نبھانے کی عادَت بنائیں۔

عہد نبھانے کے فائدے

مختلف تحقیقات کے مُطَابِق  جب ہم عہد نبھاتے ہیں تو  اس کی بَرَکت سے *نفسانی یکسانِیّت نصیب ہوتی ہے ، آدمی اندر ہی اندر مُطمَئِن رہتا ہے، بےچینی نہیں ہوتی *عہد نبھانے کی عادَت ہمارے اندر نظم و ضبط پیدا کرتی ہے *معاشرے میں اعتماد بڑھتا ہے، لوگ عہد نبھانے والے پر بھروسہ کرتے ہیں، اس کی بَرَکت سے بےچینی کی کیفیت ختم ہوتی ہے *احساسِ ذِمَّہ داری نصیب ہوتا ہے *اِس سے مُعاشرہ پُراَمن بنتا ہے، مُعَاشرے میں اعتماد کی فضا قائِم ہوتی ہے *خاندان میں عزّت بڑھتی ہے *دوستی اور کاروبار میں ترقی ملتی ہے۔

عہد توڑنے کے نقصانات

اس کے برعکس جب عہد توڑا جاتا ہے تو اس کی نُحُوسَتْ ہماری ذات سے لے کر پُورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لیتی ہے *عہد توڑنے والا اندر ہی اندر بےچین رہتا ہے *دِماغ کشمکش میں رہتا ہے *اعصابی دباؤ بڑھتا ہے *معاشرتی اعتماد ٹوٹ جاتا ہے، نتیجۃً معاشرے میں اہمیت گھٹتی ہے *عزّت پر حرف آتا ہے *بداعتمادی پروان چڑھتی ہے *دِلوں می نفرتیں پیدا ہوتی ہے *برکت ختم ہوتی ہے *رُوح کی نورانِیّت ختم ہوتی ہے *عہد توڑنے سے سَٹْرَیْس(Stress) بڑھتا ہے، اس کی نحوست سے آدمی بلڈ پریشر،