Ahad Torne Ke Nuqsanat

Book Name:Ahad Torne Ke Nuqsanat

رہے ہوتے ہیں، عہد و پیمان ہو رہے ہوتے ہیں، جب مشکل میں ہوتے ہیں، اس وقت تو جان پر بنی ہے، لہٰذا جلدی جلدی ہر بات مان لیتے ہیں، ساری شرطیں مان لیں، سارے وعدے قبول کر لیے، اب مشکل حَلْ ہو گئی، اب ڈھونڈو اُسے۔ غرض؛ پُورے معاشرے میں بداعتمادی کی ایک فضا موجود ہے، بھائی بھائی پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہوتا *ماں باپ اَوْلاد پر پُوری طرح اعتماد نہیں کر پا رہے ہوتے *دوست دوستوں پر بھروسہ نہیں کر پا رہے۔ عہد نبھانے کا ہمارا اَنداز یہ ہے اور اس کا جو نتیجہ حدیثِ پاک میں بیان ہوا کہ قتل عام ہو جائے گا، وہ بھی ہمارے سامنے ہے۔

پتا چلا؛ معاشرے میں اَمن، سکون، اعتماد کی فضا قائِم کرنی ہے، اس کے لیے عہد نبھانے کی عادَت بنانا بہت ضروری ہے۔

عہد کے مُتَعلِّق  پُوچھا جائے گا

 اللہ  پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

وَ اَوْفُوْا بِالْعَهْدِۚ-اِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْـٴُـوْلًا (۳۴)(پارہ:15، سورۂ بنی اسرائیل:34)

 تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان :اور عہد پورا کرو بیشک عہد کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔

مَعْلُوم ہوا؛ عہد کوئی عام چیز نہیں ہے، عہد کے مُتَعلِّق  قیامت کے دن سُوال ہو گا، پُوچھا جائے گا: فُلاں سے عہد کیا تھا؟ نبھایا  کہ نہیں نبھایا...؟ اگر نبھایا تو اِنْ شَآءَ  اللہ  الْکَرِیْم!اَجْر ملے گا، نہ نبھایا تو عذاب کے حقدار ٹھہریں گے۔

 اللہ  پاک سے عہد

پیارے اسلامی بھائیو! عہد 2قسم کے ہیں: (1):ایک عہد وہ ہے جو ہم  اللہ  پاک سے