Ahad Torne Ke Nuqsanat

Book Name:Ahad Torne Ke Nuqsanat

وہ عادتیں  کیا ہیں؟ فرمایا:

اِذَا اُءْتُمِنَ خَانَ، وَاِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَاِذَا عَاهَدَ غَدَرَ، وَاِذَا خَاصَمَ فَجَرَ

(1):جب اس کے پاس امانت رکھوائی جائے تو خیانت کرے (2):جب بولے تو جُھوٹ کہے (3):جب عہد کرے تو اُسے توڑ دے (4):جب کسی سے جھگڑا ہو جائے تو گالیاں بکے۔([1])

 اللہ  اکبر! پیارے اسلامی بھائیو! مَعْلُوم ہوا؛ عہد توڑنا اِیْمان نہیں بلکہ مُنافَقت کی نشانی ہے۔ اِس لیے ہمیں چاہیے کہ عہد لازِمی نبھایا کریں۔

 عہد توڑنے کے نقصانات

جو لوگ پیسوں کی خاطِر، دُنیوی لالچ میں آ کر عہد توڑ دیتے ہیں، اُن کے مُتَعلِّق  قرآنِ کریم میں اِرْشاد ہوا:

اُولٰٓىٕكَ لَا خَلَاقَ لَهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ وَ لَا یُكَلِّمُهُمُ اللّٰهُ وَ لَا یَنْظُرُ اِلَیْهِمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وَ لَا یُزَكِّیْهِمْ۪-وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ(۷۷)(پارہ:3، سورۂ آل عمران:77)

 تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان :ان لوگوں کے لئے آخرت میں کچھ حصہ نہیں اور  اللہ  قیامت کے دن نہ تو ان سے کلام فرمائے گا اور نہ ان کی طرف نظر کرے گا اور نہ انہیں پاک کرے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔

یہ آیتِ کریمہ بھی یہودیوں سے مُتَعلِّق  ہے، اِس  میں عہد توڑنے کے کل 5نقصانات  ہیں: (1):جو عہد توڑتا ہے، اس کا آخرت میں کوئی حصّہ نہیں (2):روزِ قیامت  اللہ  پاک اُن


 

 



[1]...بخاری، کتاب الایمان، باب علامۃ المنافق، صفحہ:79، حدیث:34۔