Ahad Torne Ke Nuqsanat

Book Name:Ahad Torne Ke Nuqsanat

سے کلام نہ فرمائے گا (3):نہ ان کی طرف نظرِ رحمت فرمائے گا (4):نہ ان کے گُنَاہ دھوئے جائیں گے (5):پانچواں یہ کہ ایسے عہد توڑنے والوں کے لیے دردناک عذاب ہے۔

حسد، وعدہ خِلافی، جُھوٹ، چُغلی، غیبت و تہمت

مجھے ان سب گناہوں سے ہو نفرت یارسولَ  اللہ !

بَہُت کمزور ہُوں قابِل نہیں ہرگز عذابوں کے

خُدارا         ساتھ        لیتے       جانا         جنّت        یارسولَ       اللہ !([1])

عہد توڑنے والوں پر  اللہ  پاک کی لَعْنَتْ

ایک مقام پر  اللہ  پاک نے عہد توڑنے والوں کے متعلق فرمایا:

اُولٰٓىٕكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ (پارہ:13، سورۂ رعد:25)

 تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان :ان کیلئے لَعْنَتْ ہی ہے۔

یعنی عہد توڑنے والے وہ ہیں، جن پر  اللہ  پاک کی لَعْنَتْ برستی ہے۔

عہد نبھانے کی مثالیں

پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں یہ اپنی عادَت  بلکہ فطرت کا حصّہ بنا لینا چاہیے، جب بھی کسی سے عہد کریں، کسی سے وعدہ کریں تو اس پر بھرپُور پہرا دیں، جب بھی جائِز اور شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے عہد کریں، اسے ضَرور بِالضَّرور نبھایا کریں *کسی کا قرض لوٹانا ہے، وعدہ کر لیا کہ فُلاں وقت لَوْٹا دُوں گا، اب اس پر پہرا دیں، اِس عہد کو نبھائیں، قرض وقت پر لَوْٹائیں، ہاں! کوئی مجبوری بن جائے تو مِل کر وقت بڑھا لیں *کسی سے ملنے کا وعدہ کریں تو اُسے ضَرور نبھائیں *دِینی اِجتماعات مثلاً ہفتہ وار سنّتوں بھرے


 

 



[1]...وسائلِ بخشش، صفحہ:332 ملتقطًا۔