Ahad Torne Ke Nuqsanat

Book Name:Ahad Torne Ke Nuqsanat

آسان فرما، نمازیں پڑھوں گا *یا  اللہ  پاک! شفا عطا فرما، تیری راہ میں صدقہ خیرات کروں گا۔ جب حاجت پُوری ہو جاتی ہے، تب بُھول جاتے ہیں۔

حضرت حَنَّہ رحمۃُ  اللہ  علیہا کا کمال دیکھیے! چاہا بیٹا تھا، پیدا بیٹی ہوئی، بیٹی کو مسجدِ اقصیٰ کے لیے قبول کیا بھی نہیں جاتا، اس کے باوُجُود  اللہ  پاک سے کیا ہوا عہد نبھانے کے لیے پُر جوش تھیں، جذبہ سچا تھا، بیٹی ہی کو لے کر مسجدِ اقصیٰ پہنچ گئیں،  اللہ  پاک کے ہاں ان کا یہ جذبہ، یہ جَوشِ عقیدت قبول ہوا اَور  اللہ  پاک نے ان کی بیٹی کو قبول بھی فرما لیا اور بلند شان بھی عطا فرما دی۔

ہمیں بھی یہ ذِہن، ایسا جذبہ اپنانا چاہیے۔ جب منّت مان لیں تو اُسے نبھائیں، پُورا کریں۔ یاد رکھ لیجیے! منّت مان لی تو اسے پُورا کرنا واجب ہو جاتا ہے۔ اگر منّت پُوری نہیں کریں گے تو گنہگار ہوں گے۔ یہ بھی یاد رکھیے! بعض منتیں وہ ہوتی ہیں، جنہیں نبھانا اگرچہ واجب نہیں ہوتا، البتہ! اگر مان لیں تو انہیں بھی ضَرور نبھانا چاہیے۔ مثلاً منّت مانی: یا  اللہ  پاک! میری فُلاں مشکل حل ہو جائے تو فُلاں وَلِیُّ  اللہ  کے دربار پر حاضِری دُوں گا۔ یہ منّت اگرچہ واجب نہیں ہے۔ البتہ! اسے بھی نبھانا ضرور چاہیے۔

نوٹ: حضورِ اکرم   صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کے رَوْضۂ مُبارَکہ کے عِلاوہ قبروں کی زیارت کے لیے جانا عورتوں کے لیے مطلقاً منع ہے ،اگرچہ بَاپَردہ ہوکر جائیں، سیدی اعلیٰ  حضرت  رحمۃُ  اللہ  علیہ فرماتے ہیں: عورتوں کو قبروں پر جانے کی اجازت نہیں ۔([1])

 اللہ  پاک سے عہد کی مزید مثالیں

یُونہی ہم  اللہ  پاک سے عہد باندھتے رہتے ہیں، مثلاً کبھی خواب میں قبر وغیرہ دیکھ لیں،


 

 



[1]...فتاویٰ رضویہ ، جلد: 9 ، صفحہ: 537۔