Book Name:Daman Sakhi Ka Thaam Lo
یاد رکھ لیجیے! لباس پر جاندار کی تَصْوِیر بنی ہو اور اتنی بڑی ہو کہ زمین پر رکھ کر کھڑے کھڑے دیکھیں تو اعضاء واضِح نظر آئیں، ایسا لباس پہننا جائِز نہیں ہے۔ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ لکھتے ہیں: کسی جاندار کی تصویر جس میں اُس کا چہرہ موجود ہو اور اتنی بڑی (یعنی واضح )ہوکہ زمین پررکھ کر کھڑے سے دیکھیں تو اعضا کی تفصیل ظاہرہو، اِس طرح کی تصویر جس کپڑے پر ہو اس کاپہننا، پہنانا یابیچنا سب ناجائز ہے اور اسے پہن کر نماز مکروہِ تحریمی ہے یعنی ایسی نماز دوبارہ پڑھنا واجب ہے۔([1]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
بچے کا پڑھائی میں دل نہ لگنے کا روحانی علاج(وظیفہ)
یَااللہ یَا رَحْمٰنُ
کسی بچے کا پڑھائی میں دل نہ لگتا ہو تو اس کو روزانہ 5وقت 101 بار یَااللہ یَا رَحْمٰنُ پانی پر دَم کر کےپلائیے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! پڑھائی میں دل لگے گا۔ اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد