Daman Sakhi Ka Thaam Lo

Book Name:Daman Sakhi Ka Thaam Lo

فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   :میری اور مجھ سے پہلے انبیا کی مثال(Example) اُس شخص کی طرح ہے جس نے ایک بہت حسین و جمیل گھر بنایا مگر اس کے ایک کونے(Corner) میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی، لوگ اس کے گرد گھومنے لگے اور تعجب سے کہنے لگے کہ اس نے یہ اینٹ کیوں نہ رکھی، پھر آپ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے فرمایا: میں وہ (آخری) اینٹ ہوں اور نبیوں میں آخری نبی ہوں۔ ([1])

مشہور مُفَسِّر ِقرآن مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ اس حدیثِ پاک کی شرح میں لکھتے ہیں: سُبْحٰنَ اللہ ! کیسی پیاری مثال ہے، نبوت گویا نورانی محل ہے، حضرات انبیائے کرام علیہمُ السَّلام  گویا اس کی نورانی اینٹیں ہیں حُضُور صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   گویا اس محل کی آخری اینٹ ہیں، جس پر اس عمارت کی تکمیل ہوئی، اس سے معلوم ہوا کہ حضور صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   آخری نبی ہیں، آپ کے زمانے میں یا آپ کے بعد کوئی نبی نہیں۔([2])

ہیں وہ قصرِ نبوت کی اینٹ آخری       قولِ شاہِ دنا، خاتمُ الانبیا

پیارے اسلامی بھائیو! تمام مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے کہ  پیارے آقا دو جہاں کے داتا، رب کے مَحْبوب صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   خَاتَمُ النَّبِیّٖن ہیں، آپ کے زمانے میں یا قیامت تک کسی قسم کا کوئی نیا نبی نہیں آ سکتا، ہمارے پیارے آقا مُحَمَّدِمصطفےٰ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   سب سے آخری نبی ہیں،  ہم سب یہ عقیدہ اپنی رَگْ رَگْ میں بسا لیں اور اپنے بچوں کی نس  نس میں عقیدۂ خَتْمِ نبوت ڈال دیں،  اپنے گھر والوں کو، بچوں کو، بھانجوں، بھتیجوں کو ، غرض ہر وہ بچہ جو بولنا جانتا ہے، اسے یہ عقیدہ اس طرح رَٹا دیں کہ انہیں نیند سے جگا کر بھی پوچھا


 

 



[1] ...بخاری،کتاب المناقب،باب خاتم النبیین،صفحہ:903،حدیث: 3535 ۔

[2] ...مرآۃ المناجیح،جلد:8 ،صفحہ:7بتغیر قلیل۔