Daman Sakhi Ka Thaam Lo

Book Name:Daman Sakhi Ka Thaam Lo

مسلمان نہیں ہو سکتا۔ اللہ  پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَ لٰكِنْ رَّسُوْلَ اللّٰهِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَؕ   (پارہ:22، سورۂ احزاب:40)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:مُحَمَّد تمہارے مَردوں میں کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن اللہ  کے رسول ہیں اور سب نبیوں کے آخر میں تشریف لانے والے ہیں۔

اس آیت کریمہ کی 14صدیوں کے سب عُلَما، مُحَقِّقِينَ، مُصَنِّفِينَ، مُفَسِّرِينَ، مُحَدِّثِينَ ، ساری کی سارِی اُمّتِ مسلمہ نے مُتَّفِقَہ طَور پر یہی تفسیر کی کہ مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   سب سے آخری نبی ہیں، آپ کی وِلادتِ پاک کے بعد قیامت تک کوئی نیا نبی پیدا نہ ہو گا۔ ([1])

شہِ انبیا ہے، خُدا کا ہے پیارا           وہ نبیوں میں سُن لو! نبی آخری ہے

مُحَمَّد ہے اَحْمَد، ہے سُلطانِ بطحا        وہ نبیوں میں سُن لو! نبی آخری ہے

مسلم شریف میں ہے: اللہ  پاک کے آخری نبی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے فرمایا: اللہ  پاک نے زمین و آسمان کی پیدائش سے 50 ہزار سال پہلے مخلوق کی تقدیر لکھی، اس وقت لوحِ محفوظ پر جو کچھ لکھا گیا، اس میں  یہ بھی تھا: اَنَّ مُحَمَّدًا خَاتَمُ النَّبِیّٖن بےشک مُحَمَّد صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   سب سے آخری نبی ہیں۔([2])

مُحَمَّدِ مصطفےٰ!      سب سے آخری نبی! احمدِ مجتبیٰ!          سب سے آخری نبی!

اعتقادِ فاطمہ!        سب سے آخری نبی! ہے یقینِ عائشہ!    سب سے آخری نبی!

شیخ وشاب نے کہا!   سب سے آخری نبی! بچہ بچہ بول اٹھا!     سب سے آخری نبی!

عقیدہ غوثِ پاک کا!  سب سے آخری نبی! اَوْلیا نے بھی کہا!    سب سے آخری نبی!


 

 



[1]...فتاوی رضویہ،جلد:14،صفحہ:333 ملخصاً۔

[2] ...مسلم،کتاب القدر،باب حِجاج آدم و موسیٰ  علیہما السَّلام ،صفحہ:1023،حدیث:2653۔