Book Name:Daman Sakhi Ka Thaam Lo
تو اللہ پاک نے ہمیں اپنے مَحْبوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا دروازہ دِکھایا اور مَحْبوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو فرما دیا:
وَ اَمَّا السَّآىٕلَ فَلَا تَنْهَرْؕ(۱۰) (پارہ:30، سورۂ وَالضُّحٰی: 10)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: اور کسی بھی صُورت مانگنے والے کو نہ جھڑکو!
یعنی اے مَحْبوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! میں سب کو آپ کے دَرْ کا سُوالی بناؤں گا، سب کی نِگاہیں آپ ہی کی طرف اُٹھیں گی، سب آپ ہی کے مُحتاج ہوں گے، اے پیارے مَحْبوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! ساری مَخلُوق کو آپ کا سُوالی بنانا، میرا کام ہے، پِھر جو بھی سُوالی حاضِر ہو جائے، اُس کی جھولی بھر دینا، یہ آپ کا کام ہے۔
وہی ربّ ہے جس نے تجھ کو ہمہ تَنْ کرم بنایا ہمیں بھیک مانگنے کو تِرا آستاں بتایا
تجھے حمد ہے خُدایا([1])
اَلحمدُ لِلّٰہ! پیارے آقا، مکی مَدَنی مُصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ واقعی اِسی شان والے ہیں۔ حضرت جابِر بن عبدُ اللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُصحابئ رسول ہیں، فرماتے ہیں:
مَا سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ شَيْئًا قَطُّ فَقَالَ لَا
ترجمہ: کبھی بھی ایسا نہ ہوا کہ مَحْبوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے کچھ مانگا گیا ہو اور آپ نے لَا یعنی اِنکار فرمایا ہو(سُوالیوں کو دے کر ہی بھیجا کرتے تھے)۔ ([2])