Book Name:Daman Sakhi Ka Thaam Lo
جائے تو وہ یہی نعرہ لگائیں:
مُحَمَّدِ مصطفےٰ! سب سے آخری نبی! احمدِ مجتبیٰ! سب سے آخری نبی!
آمنہ کا لاڈلا! سب سے آخری نبی! شاہِ ہر دوسرا! سب سے آخری نبی!
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! دَعوتِ اسلامی کے I.Tڈیپارٹمنٹ کی طرف نِرالی اور بہت فائدہ مند موبائل ایپلی کیشن لانچ کی گئی ہے، جس کا نام ہے: بہارِ شریعت Bahar e shariyat *صدر الشّریعہ، مفتی اَمجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی مایہ ناز تصنیف بہارِ شریعت کی تینوں جلدیں اِس ایپلی کیشن میں شامل ہیں*بہارِ شریعت میں موجود قرآنی آیات، احادیث، اِصْطلاحات اور لغت اس ایپلی کیشن کا حِصّہ ہیں*سرچ کرنے کے بہترین فیچرز موجود ہیں*سرچ میں آسانی کے لیے اُردو کی بورڈ(Keyboard) کی سہولت موجود ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اُٹھائیں اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: تَصْوِیر والا کپڑا پہننا جائِز نہیں، گُنَاہ ہے۔
وضاحت: دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ تَصاوِیر والی شرٹس پہنتے بھی ہیں اور اپنے بچوں کو بھی پہناتے ہیں بلکہ اب تو تَصوِیْر والی شرٹیں(Shirts) پہننا ایک عام رواج ہو گیا ہے۔