Book Name:Mohabbat e Rasool Ke Waqiat
سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجیے!*رضائے الٰہی کے لیے بیان سُنوں گا*بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللہ عنہ صحابئ رسول ہیں، آپ کو 10 سال تک محبوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خِدْمت کی سَعَادت نصیب ہوئی۔ آپ فرماتے ہیں: اَنْصار صحابہ کا ایک گھر تھا، انہوں نے اُونٹ پالا ہوا تھا، کھیتی باڑی کے لئے پانی اس اُونٹ پر لاد کر لایا کرتے تھے، ایک مرتبہ یُوں ہوا، وہ اُونٹ سرکش ہو گیا یعنی غُصّے سے بپھر گیا۔
آپ کی معلومات کے لئے عرض کروں؛ اُونٹ ویسے پُراَمن جانور ہے لیکن جب یہ غُصّے سے بپھر جائے تو شیر جتنا خطرناک ہو جاتا ہے، بندے کو قتل بھی کر دیتا ہے۔
خیر! اُن اَنْصاری صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہ م کا اُونٹ سرکش ہو گیا، اُن کے قابُو میں نہیں آ رہا تھا۔ اب کیا ہونا تھا؟ سُبْحٰنَ اللہ !
جنّ و اِنْس و ملک کو ہے بھروسا تیرا سرورا مرجعِ کُلْ ہے درِ والا تیرا
وضاحت: مرجَعِ کُلْ: یعنی سب کے لوٹنے کی جگہ۔ مطلب یہ کہ جنّ ہوں، انسان ہوں یا فرشتے، جب بھی مشکل پیش آتی ہے، سب کو آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ہی درِ پاک نظر آتا ہے۔
وہ انصاری صحابی رَضِیَ اللہ عنہ بھی بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہو گئے۔ اس وقت محفلِ نُور سجی ہوئی تھی، صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہ م حاضِر تھے، انصاری صحابی رَضِیَ اللہ عنہ نے صُورتِ