Book Name:Mohabbat e Rasool Ke Waqiat
تُو داڑھی بڑھا لے عِمامہ سجا لے نہیں ہے یہ ہرگز بُرا دینی ماحول
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
ایپلی کیشن کا تعارف:بہارِ شریعت
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی مختلف انداز سے نیکی کی دعوت عام کرنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے، اس سلسلے میں الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف بہت ہی پیاری، نِرالی اور بہت فائدہ مند موبائل ایپلی کیشن بنام بہارِ شریعت لانچ کی گئی ہے*صدرالشّریعہ، مولانا امجد علی اعظمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی مایہ ناز تصنیف بہارِ شریعت کی تینوں جلدیں اس ایپلی کیشن میں شامل کی گئی ہیں *اس کے علاوہ بہارِ شریعت میں شامل قرآنی آیات، احادیث، اصطلاحات اور لغت اس ایپلی کیشن کا حِصّہ ہیں *آپ اس ایپلی کیشن میں مطلوبہ متن تلاش بھی کر سکتے ہیں *سرچ کو مزید بہتر کرنے کے لیے اس میں اردو کی بورڈ کی سہولت ہےتاکہ ایپلی کیشن میں سرچ کرنے میں آسانی ہو۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
ہر ہفتے امیرِ اہلسنت مولانا محمد الیاس قادری دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ مدنی چینل پر لائیو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کو بھی مدنی چینل پر رات 9 بج کر 45 منٹ پر اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہو گا(رمضان شریف میں روزانہ عصر کی نماز اور تراویح کی نماز کے بعد مسلسل مدنی مذاکروں کا سلسلہ ہوا کرے گا)جس میں شیخِ طریقت، امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ سُوالات کے جوابات بھی عنایَت فرمائیں گے۔ تمام ذِمَّہ داران و عاشقانِ رسول اس مدنی مذاکرے میں خُود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی