Mohabbat e Rasool Ke Waqiat

Book Name:Mohabbat e Rasool Ke Waqiat

(لیکن اس کی محبّتِ رسول پر قربان...!!) جب  رسولِ اکرم، نورِ مُجَّسَم  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو آتا محسوس کرتا تو آرام سے بیٹھ جاتا، جب تک آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم گھر پر تشریف رکھتے، وہ بیل سکون سے بیٹھا رہتا، ذرا آواز نہ کرتا کہ کہیں آپ کو تکلیف نہ پہنچے۔([1])

اپنے مولیٰ کی ہے بَس شان عظیم ، جانور بھی کریں جن کی تعظیم

سنگ کرتے ہیں اَدَب سے تسلیم، پیڑ سجدے میں گرا کرتے ہیں([2])

محبّتِ رسول اَصْلِ ایمان ہے

پیارے اسلامی بھائیو!  اللہ  و رسول کی محبّت دِین میں فرضِ اَہَم  بلکہ شرطِ اَوَّل ہے۔   اللہ  پاک ارشاد فرماتا ہے:

قُلْ اِنْ كَانَ اٰبَآؤُكُمْ وَ اَبْنَآؤُكُمْ وَ اِخْوَانُكُمْ وَ اَزْوَاجُكُمْ وَ عَشِیْرَتُكُمْ وَ اَمْوَالُ اﰳقْتَرَفْتُمُوْهَا وَ تِجَارَةٌ تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَ مَسٰكِنُ تَرْضَوْنَهَاۤ اَحَبَّ اِلَیْكُمْ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ   (پارہ:10، سورۂ توبہ:24)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: تم فرماؤ: اگر تمہارے باپ اور تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری بیویاں اور تمہارا خاندان اور تمہاری کمائی کے مال اور وہ تجارت جس کے نقصان سے تم ڈرتے ہو اور تمہارے پسندیدہ مکانات تمہیں اللہ  اور اس کے رسول سے زیادہ مَحْبوب ہیں۔

اس آیتِ کریمہ میں دیکھیے! وہ سب چیزیں جن سے ہمیں محبّت ہوتی ہے، کم و بیش وہ سب ہی گنوا دیں، فرمایا:تمہارے باپ، بیٹے، بھائی، تمہاری بیویاں، کنبہ، قبیلہ، خاندان، مال،   دولت، تجارت، یہاں تک کہ تمہارے پسندیدہ گھر...!! ان میں سے کسی چیز کی محبّت


 

 



[1]... مسند امام احمد، مسند عائشہ، جلد:10، صفحہ:226، حدیث:25559۔

[2]... حدائقِ بخشش، صفحہ:112۔