Mohabbat e Rasool Ke Waqiat

Book Name:Mohabbat e Rasool Ke Waqiat

غَمِ مصطفےٰ میں مدینہ شریف سے ہجرت

اے عاشقانِ رسول!  صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ  عنہ م مِعْیارِ عشقِ رسول ہیں، عشقِ رسول میں ان کی مبارَک کیفیات کیسی ہوتی تھیں، اس تعلق سے ایک ایمان افروز اور عشقِ رسول سے بھرپُور واقعہ سنیے! کتابوں میں لکھا ہے: ہمارے  پیارے آقا، مکی مَدَنی  مصطفےٰ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے وصالِ ظاہری کے بعد بہت سے صحابۂ  کرام رَضِیَ اللہ  عنہ م کے لیے مدینہ شریف میں رہ کر زندگی گزارنا مشکل ہوگیا  کیونکہ جب وہ مدینہ شریف میں آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اُٹھنے بیٹھنے کے مَقَامات اور اُن گلیوں کو دیکھتے جہاں آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم    کے قدم لگا کرتے تھے تو بہت غم زدہ ہوجاتے اور اُنہیں آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی جدائی برداشت نہ ہوتی  چنانچہ اسی وجہ سے وہ مدینہ شریف سے ہجرت کر گئے۔([1])

مؤذنِ رسول کی مدینہ شریف سے ہجرت

حضرت بلال حبشی رَضِیَ اللہ  عنہ  سے بھی پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی جدائی برداشت نہ ہوئی چنانچہ کبھی آپ رَضِیَ اللہ  عنہ  پر ایسی رِقَّت طاری ہوجاتی کہ مدینہ شریف کی گلیوں میں دیوانہ وار گھومتے اور لوگوں سے پوچھتے تھے کہ اگر تم نے کہیں تاجدارِ مدینہ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو دیکھا ہے تو مجھے بھی دِکھا دو۔آخر کار جُدائی کی تاب نہ لاتے ہوئے آپ مدینہ شریف چھوڑ کر ملکِ شام کے شہر  حَلَب میں رہائش پذیر ہو گئے۔ کچھ عرصہ گزرنے کے بعد جب  ایک رات سوئے تو قسمت چمک اُٹھی اور خواب میں مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زیارت ہوئی، آپ صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :


 

 



[1]... مدارج النبوۃ، جلد:2، صفحہ:444 ملتقطاً۔