Mohabbat e Rasool Ke Waqiat

Book Name:Mohabbat e Rasool Ke Waqiat

حال عرض کی، کہا: یارسولَ اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! اُونٹ سرکش ہو گیا، ہاتھ تک لگنے نہیں دے رہا۔ بڑی مشکل ہے، آپ ہی کرم فرمائیے!

کام بگڑے ہوئے بنا دینا                                                                               کام کس کا ہُوا؟ ہُوا تیرا

پیارے مَحْبُوب  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے عرض سُنی، صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ  عنہ م سے فرمایا: اُٹھو! چلتے ہیں۔ اب پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ  عنہ م اس انصاری صحابی رَضِیَ اللہ  عنہ  کے گھر کی طرف چل پڑے۔

اس وقت اُونٹ  ایک باغ میں تھا اور کونے میں لگ کر بیٹھا ہوا تھا، محبوب صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اس کی طرف بڑھے، صحابہ نے عرض کیا: یارسولَ اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! یہ اُونٹ سرکش ہے، کہیں آپ ہی پر حملہ نہ کر دے۔ فرمایا: ‌لَيْسَ ‌عَلَيَّ ‌مِنْهُ ‌بَاْسٌ مجھے اس سے کچھ خطرہ نہیں ہے۔ یہ فرمایا اور اُونٹ کی جانِب بڑھ گئے۔ اب روایت کے الفاظ سنیے!

فَلَمَّا نَظَر الْجَمَلُ اِلٰی رَسُوْلِ اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اَقْبَلَ نَحْوَہٗ حَتّیٰ خَرَّ سَاجِدًا بَیْنَ یَدَیْہِ

ترجمہ: جونہی اُونٹ نے محبوب صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو دیکھا تو دوڑ کر آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خِدْمت میں حاضِر ہوا اور سامنے آتے ہی سجدے میں گِر گیا۔

اپنے مولیٰ کی ہے بَس شان عظیم ، جانور بھی کریں جن کی تعظیم

سنگ کرتے ہیں اَدَب سے تسلیم، پیڑ سجدے میں گرا کرتے ہیں

پیارے مَحْبُوب  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اُونٹ کو پکڑا اور دوبارہ کام پر لگا دیا۔ اب اُونٹ والا معاملہ تو خَتم ہو چکا تھا، اَنْصاری صحابی رَضِیَ اللہ  عنہ  کی جو مشکل تھی، وہ حل ہو چکی تھی لیکن اب مُعَامَلہ ایک دوسرا رُخ اِختیار کر گیا۔ صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ  عنہ م جو عشقِ رسول کی مِعْراج