Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam
عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے پیارے پیارے نام کیا ہیں؟ان کا معنیٰ کیا ہے؟ ان پیارے ناموں سے آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کیا کیا شانیں معلوم ہوتی ہیں؟ یہ توبعد کی بات ہے، عُلَمائے کرام نے اس بات پر تحقیق(Research) کی کہ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ناموں کی تعداد کتنی ہے؟ توبڑے بڑے علمائے ذیشان نے محنت کی، ناموں کی تعدادمعلوم کرنے کی کوشش کی تو 800 نام ملے...!! مگر قربان جائیے! یہ تحقیق کی انتہا نہیں تھی، اس کے بعدبھی مزید تحقیق کی گنجائش موجودتھی، آخرسیدی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے اس پر تحقیق فرمائی، آپ لکھتے ہیں: مجھے مختلف کتابوں اورروایات کی روشنی میں آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے 1400 نام ملے،مزیدفرماتے ہیں: (یہ تو وہ ہیں جو میرے عِلْم میں آ گئے، ورنہ) آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مبارک ناموں کی گنتی ناممکن ہے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ ! یہ تو ابھی ناموں کی گنتی کی بات ہے! ٭اللہ کریم نے اپنے محبوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو نام کتنے عطا فرمائے ہیں؟ ہم جیسے عام انسان توان کی گنتی بھی نہیں کر سکتے ٭پھِر ان ناموں کے معانی(Meanings) کیا ہیں؟٭ان میں آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی کیسی کیسی شانوں کا بیان ہے؟ ٭پِھر اس کے عِلاوہ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اَوْصاف و کمالات کیا ہیں؟ان کو کون شُمار کر سکتا ہے...؟
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! یہاں ایک بات پر ذرا غور کیجئے! نام میرا بھی ہے، نام آپ کا