Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam
نبی، رسولِ ہاشمی، مکی مدنی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا جشنِ وِلادت ہے، الحمد للہ ! صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے بھی اپنے دَور کے تقاضوں کے مُطَابق وِلادتِ مصطفےٰ کی خوشی کی، اس نعمت پر اللہ پاک کا شکر بجا لائے بلکہ خُود ہمارے آقا و مولا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم بھی اپنا جشنِ وِلادَت منایا کرتے تھے بلکہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم تو سالانہ نہیں بلکہ ہر ہفتے یعنی ہر پِیر شریف کو روزہ رکھ کر اپنا جشنِ وِلادت مناتےتھے۔
آئیے! نیت کرتے ہیں کہ ہم بھی اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دُھوم دَھام سے جشنِ وِلادت منائیں گے۔ جشنِ وِلادت کی خوشی میں اچھے، صاف ستھرے کپڑے بھی پہنیں گے، تیار ہو کر جلوسِ میلاد میں بھی شرکت کریں گے، آقا کی آمد کے نعرے بھی لگائیں گے اور اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دُنیا کو بتا دیں گے کہ ہمارے بےمثل و بےمثال آقا کا جشنِ وِلادَت ہے، الحمد للہ ! ہم اس پر دِل و جان سے خوش بھی ہیں اور رَبِّ کریم کے شکر گزار بھی ہیں۔
پیارےاسلامی بھائیو! ہم نے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! جلوسِ میلاد میں بھی خوب دُھوم دھام سے شرکت کرنی ہے جلوسِ میلاد میں گاڑیاں/موٹر سائیکل/پیدل ہر اندازسے بھرپور تیاری (Preparation) کے ساتھ شرکت کی جائےجلوسِ میلاد میں نظم و ضبط(Discipline) کا بھر پُور مظاہرہ کیجئے! 12 ربیعُ الْاَوَّل کے دن بعدِنمازِ ظہر تا عصر جلوسِ میلاد میں تمام ذمہ داران و شعبہ جات والے مرحبا یا مصطفیٰ کی صدائیں لگاتے ہوئے اوّل تا آخر شرکت کریں شعبے کے 2اسلامی بھائی اپنے شعبے کا بینر لے کر آگے آگے چل رہے ہوں،اس شعبے کے بقیہ اسلامی بھائی ان کے پیچھے پیچھےسروں کو جھکائے،مدنی پرچم اُٹھائے،لبوں پر نعتو ں کے نغمے سجائے نہایت ہی پُر وقاراندازمیں