Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam
٭اسی طرح آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا پیارا پیارا نام ہے: مُبَشِّر یعنی خوشخبری سُنانے والا۔ الحمد للہ ! میرے محبوب آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم خوشخبریاں سنانے والے ہیں، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اَہْلِ اِیْمان کو جنّت کی خوشخبری سناتے ہیں، اللہ پاک کی رضا کی خوشخبری سُناتے ہیں، جو نمازی ہیں، جو روزے رکھنے والے ہیں، جو نیک کام کرنے والے ہیں،جو اچھائی کے رستے پر چلنے والے ہیں،میرے محبوب نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے انہیں دُنیا میں بھلائی کی خوشخبریاں سُنائیں ، نزع میں آسانی کی خوشخبریاں سنائیں، قبر میں راحت و آرام کی خوشخبری سنائیں، حشر میں، حساب کے وقت، پُل صراط پر سلامتی کی خوشخبریاں سنائیں،اور یہ بھی خوشخبری سُنائی کہ جو اللہ و رسول کے اَحْکام پر عمل کرنے والے ہیں، اللہ پاک اپنی رحمت سے انہیں جنّت بھی عطا فرمائے گا اور جنّت میں اپنا دیدار بھی عطا فرمائے گا۔
٭اسی طرح رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا ایک پیارا پیارا نام نَذِیْر بھی ہے۔ یعنی ڈَر سنانے والے نبی۔ ہمارے آقا ومولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ڈَر سناتے ہیں، کسے؟ غیر مسلموں کو، نافرمانوں کو، جو اللہ و رسول کی نافرمانی کرتے ہیں، نیکی کا رستہ چھوڑ کر گُنَاہوں کا رستہ اپناتے ہیں، نمازیں نہیں پڑھتے، بلاعذر روزے چھوڑتے ہیں، دوسروں کو تکلیف پہنچاتے ہیں، سُودی لین دین کرتے ہیں، دوسرے کے مال پر ناحق قبضے جماتے ہیں، اللہ پاک سے نہیں ڈرتے، قرآن و سُنّت کی مخالفت کرتے ہیں، غیر مسلموں کے رستے پر چلتے ہیں، میرے نبی، پیارے نبی، اچھے نبی، سچّے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے انہیں جہنّم سے ڈرایا، قبر و آخرت کے عذاب سے ڈرایا اور یہ کھول کر بیان کر دیا کہ روزِ قیامت فرمانبرداروں کے مزے ہوں گے جبکہ نافرمان بندے اللہ پاک کی رحمت سے