Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

جانے کی دیر تھی، میری کیفیت یہ ہو گئی کہ فَتَجَلّیٰ لِیْ کُلُّ شَیْءٍ وَ عَرَفْتُ پس مجھ پر ہر چیز روشن ہو گئی اور میں نے اسے پہچان لیا۔([1]) ایک  روایت میں ہے: فَعَلِمْتُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فی  الْاَرْضِ پس میں نے جان لیا جو کچھ زمین میں اور جو کچھ آسمان میں ہے۔([2])

سُبْحٰنَ اللہ ! یہ ہے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اُمِّی ہونے کی شان...!! آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ وہ بلند شان والے ہیں کہ دُنیا میں سیکھنے نہیں بلکہ سکھانے کے لئے تشریف لائے ہیں، آپ کے چند لمحوں میں حاصِل ہونے والے عِلْم کا یہ عالَم ہے کہ زمین و آسمان کی ہر چیز آپ پر روشن ہو جاتی ہے تو ذرا غور فرمائیے! پُوری زندگی مبارک کے عِلْمِ پاک کی شان کیا ہو گی...!!

پیارے آقا کا نِرالاعِلْم مبارک

حضرت حذیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ صحابئ رسول ہیں، آپ فرماتے ہیں: ایک دِن پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور بیان فرمانا شروع کیا، آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ہمیں سب کچھ بتایا، یہاں تک کہ قیامت قائِم ہونے تک کے سب واقعات بتا دئیے۔

حضرت حذیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں: جیسے کوئی بندہ کسی بہت پُرانے جاننے والے کو دیکھتا ہے تو اسے اچانک محسوس ہوتا ہے کہ اسے میں نے کہیں دیکھا ہے، پِھر تھوڑاذہن پر زور دینے سے یاد آجاتا ہے، اس واقعہ کے بعد میری یہی حالت ہو گئی تھی، میں جب بھی


 

 



[1]...ترمذی،کتاب تفسیر القرآن،باب  ومن سورۂ ص،صفحہ:747 ،حدیث:3235 ملتقطًا۔

[2]... ترمذی،کتاب تفسیر القرآن،باب  ومن سورۂ ص،صفحہ:746 ،حدیث:3233 ۔