Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

ہوا؛ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اپنے غُلاموں سے مصیبت دُور فرماتے ہیں، مشکلات میں، پریشانیوں میں، مشقت میں ان کی مدد فرماتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اِحْسان فرما کر انہیں فائدہ مند چیزیں عطا بھی فرماتے ہیں۔

ہم آپ کو راضی کر دیں گے

حضرت عبد اللہ  بن عَمْرَو بن عاص  رَضِیَ اللہ   عنہما  فرماتے ہیں کہ رسولِ کریم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے قرآنِ پاک کی یہ آیت تِلاوت فرمائی جس میں ہے کہ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السّلام روزِ قیامت اللہ  پاک کے حُضُور عرض کریں گے:

اِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَاِنَّهُمْ عِبَادُكَۚ-وَ اِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَاِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ(۱۱۸) (پارہ:7،المائدہ:118)       

ترجمہ کنزُ العِرْفان:اگر تو انہیں عذاب دے تو وہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انہیں بخش دے تو بیشک تو ہی غلبے والا، حکمت والا ہے۔

یہ آیت تلاوت کر کے حضور پُر نور  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم پر گریہ طاری ہو گیا اور اپنے ہاتھ مبارک اٹھا کر دعا کی:اے اللہ  پاک !میری امت ،میری امت۔ اللہ  پاک نے حضرت جبرئیل  عَلَیْہِ السّلام سے فرمایا :اے جبریل(عَلَیْہِ السَّلام)!میرے حبیب  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں جاؤ اور ان سے پوچھو حالانکہ تمہارا رب خوب جانتا ہے مگر ان سے پوچھو کہ انہیں کیا چیز رُلا رہی ہے۔ حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلامحضورِ اکرم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور پوچھا تو انہیں رسولُ اللہ   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اپنی عرض معروض کی خبر دی۔اللہ  پاک نے حضرت جبریل سے فرمایا :تم میرے حبیب  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے