Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam
شرکت کریں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
جشنِ وِلادت کی خوشی میں روزہ رکھئے!
پیارےاسلامی بھائیو! اپنے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی ادا کو ادا کرتے ہوئے جشنِ وِلادَت کی خوشی میں روزہ بھی رکھیں گے۔
یاد رہے!یہ نفل روزہ ہے، جس سے بَن پڑے، طبیعت ساتھ دے تو روزہ رکھ لینا چاہئے۔ حدیثِ پاک میں ہے: جس نے ثواب کی اُمِّید رکھتے ہوئے ایک نفل روزہ رکھا، اللہ پاک اسے دوزخ سے 40 سال (کی مسافَت کے برابر) دُور فرما دے گا۔([1]) معجمِ کبیر کی روایت میں ہے: جس نے ایک نفل روزہ رکھا، اس کے لئے جنّت میں ایک درخت لگا دیا جائے گا جس کا پھل انار (Pomegranate) سے چھوٹا اور سیب (Apple) سے بڑا ہو گا، وہ شہد (Honey) جیسا میٹھا اور خوش ذائقہ ہو گا، اللہ پاک روزِ قیامت روزہ دار کو اس درخت کا پھل کھلائے گا۔([2])
نمازپڑھنے کے فوائد اور نہ پڑھنے کے نقصانات
پیارےاسلامی بھائیو! الحمد للہ ! ہم جشنِ وِلادت منانے والے بھی ہیں اور نمازی بھی ہیں ،نماز ہمارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، اس لئے نمازوں کی خوب پابندی کیجئے! بالخصوص کل میلاد شریف اور جلوسِ میلاد کی