Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ اِنَّا سَنُرْضِیْکَ فِیْ اُمَّتِکَ وَلَا نَسُوْ ءُ کَ  آپ کی امت (کی بخشش) کے معاملے میں ہم آپ کو راضی کر دیں گے اور آپ کو غمگین نہ کریں گے۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                               صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

(1):نامِ پاک: اُمّی

ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ایک پیارا پیارا نام ہے: اُمِّی۔ بڑا مشہور و معروف نام ہے، قرآنِ کریم میں بھی آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا یہ نامِ پاک آیا ہے۔ اللہ  پاک فرماتا ہے:

اَلَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ الرَّسُوْلَ النَّبِیَّ الْاُمِّیَّ (پارہ:9، الاعراف:157)

ترجمہ کنزُ العِرفان: وہ جو اس رسول کی اتباع کریں جو غیب کی خبریں دینے والے ہیں، جو کسی سے پڑھے ہوئے نہیں ہیں۔

لفظِ اُمِّی کا عام معنیٰ ہوتا ہے: بےپڑھے۔ یعنی وہ شخص جس نے دُنیا میں کسی سے پڑھنا، لکھنا نہیں سیکھا۔ یہ بڑی نِرالی بات ہے، بےپڑھا ہونا، پڑھنا لکھنا نہ سیکھنا ہمارے حق میں ہو تو عیب ہے لیکن اُمِّی ہونا ہمارے آقا ومولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بہت بڑی شان ہے، اس ایک نامِ پاک میں پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی کیسی کیسی شانیں موجود ہیں، آئیے سنتے ہیں:


 

 



[1]... مسلم، کتاب الایمان، باب دعاء النبیّ لامّتہ وبکائہ...الخ،صفحہ:99 ،حدیث:202 ملتقطًا۔