Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

٭ زمین و آسمان میں سلطانِ دوجہاں صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا خطبہ پڑھا گیا  ٭آج وہ رات ہے کہ جس رات کی صبح کو عالَم کا رنگ بدلا،  سوتے نصیب جاگ گئے، قسمت چمک گئی ٭آج مددگار آقا صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آمد کی رات ہے ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بارگاہِ رسالت میں مقبول کتاب

9 وِیں صدی ہجری کے ایک بزرگ ہیں: حضرت علّامہ محمد بن قاسِم رَصَّاع رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ آپ اپنے دور کے بہت بڑے عالِم اور قاضِی(Judge) تھے۔ آپ نے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پیارے پیارے ناموں سے متعلق ایک کتاب لکھی ہے جس کا نام ہے: تَذْکِرَۃُ الْمُحِبِّیْن بہت پیاری کتاب ہے اور یہ کتاب ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پاک بارگاہ میں مقبول بھی ہے۔ ایک بزرگ رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ میں یہی کتاب پڑھ رہا تھا، پڑھتے پڑھتے مجھے نیند آگئی، ظاہِری آنکھیں بند ہوئیں، دِل کی آنکھیں کھل گئیں، الحمد للہ ! مجھے خواب میں پیارے ناموں والے پیارے نبی، رسولِ ہاشمی، مکی مدنی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زیارت نصیب ہوئی، آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ایک جگہ تشریف فرما تھے، صحابۂ کرام علیہم ُ الرِّضْوان اردگرد حلقہ بنائے بیٹھے تھے، الحمد للہ ! میں نے آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے قدموں کو چومنے کی سعادت حاصِل کی، آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مجھے اپنی اس مبارک مجلس میں بیٹھایا، مجھ سے تِلاوت بھی سُنی اور یہی کتاب یعنی تَذْکِرَۃُ الْمُحِبِّیْن جو میرے ہاتھ ہی میں تھی، اس کے بھی کئی صفحات سُنے، پِھر آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اُٹھ کر تشریف لے گئے، جب میں نیند سے