Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو! کیا شان ہے میرے محبوب نبی،مکی مدنی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی...!! الحمدللہ! ٭میرے نبی، پیارے نبی صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ مشکل کُشا بھی ہیں ٭حاجت روا(حاجتیں پُوری کرنے والے) بھی ہیں ٭دافِعِ بلا(مصیبت دُور فرمانے والے) بھی ہیں،  یہ توآپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شانیں ہیں، الحمد للہ !میرے رَبِّ کریم نے اپنے محبوب عظیم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نامِ پاک کو بھی یہ عظمت بخشی ہے کہ ٭آپ کے پیارے پیارے ناموں کے صدقے بھی حاجات پوری ہوتی ہیں٭ مشکلات ٹلتی ہیں ٭دُنیا تو دُنیا رہی، یہاں کی مشکلات کی تو وقعت ہی کیا ہے؟ میرے آقاکے پیارے پیارے نام ایسے شان والے ہیں کہ ان کی برکت سے دُنیا ہی نہیں ٭قبر کی مشکلات  بھی ٹلتی ہیں ٭حشر کی مشکلات بھی ٹلتی ہیں ٭قیامت کی ہولناکیوں سے بھی نجات ملتی ہے ٭پُل صراط پرآسانی بھی نصیب ہوتی ہے اور ٭اللہ  پاک کے فضل سے نامِ مصطفےٰ کی برکت سے گنہگار بخشش کی خیرات پا کر جنّت کے حقدار بھی بن جاتے ہیں۔

پیارے ناموں کی ایک خصوصیت

پیارے اسلامی بھائیو! الحمدللہ! ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ بہت بلندشان والے ہیں، یہ حقیقت ہے کہ آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شان و عظمت، آپ  کے اَوْصاف و کمالات ایسے نہیں ہیں کہ ان کو شُمار کیا جا سکے،

یہ صِرْف شاعرانہ مبالغہ نہیں ہےبلکہ حقیقت ہے۔ آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دِیگراَوْصاف و کمالات کی توکیا بات کی جائے، اللہ  پاک نے اپنے پیارے نبی کواتنے زیادہ نام اور اَوْصاف عطا فرمائے ہیں کہ ہم ان ناموں کی گنتی بھی نہیں کر سکتے ہیں۔ آپ صَلَّی اللہ