Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam
مَصْرُوفیات میں بھی نمازوں کے اوقات کا خوب لحاظ رکھئے! یُوں نہ ہو کہ میلاد کی خوشیاں مناتے مناتے (مَعَاذَ اللہ !) نمازیں قضا کر بیٹھیں؛ ٭نماز اَوَّلین فریضہ ہے ٭نماز اندھیری قبر کا چراغ ہے ٭نماز عذابِ قبر سے بچاتی ہے ٭نماز قیامت کی دھوپ میں سایہ ہے ٭نماز پُل صراط کے لئے آسانی ہے ٭نماز جہنم کے عذاب سے بچاتی ہے ٭نماز سے رَحْمَت نازِل ہوتی ہے ٭نماز سے گُنَاہ مُعَاف ہوتے ہیں ٭نماز دعاؤں کی قبولیت کا سبب ہے ٭نماز بیماریوں سے بچاتی ہے ٭نماز سے بدن کو راحت (Relief)ملتی ہے ٭نماز سے روزی میں برکت ہوتی ہے٭نماز بے حیائی اور بُرے کاموں سے بچاتی ہے([1]) ٭اور الحمدللہ! نماز قُرْبِ خُدا اَور قُرْبِ مصطفےٰ دلاتی ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو پکّا سچّا نمازی بننے کی بھی توفیق دے اور سچّا عاشِقِ رسول، پکّا میلادی بھی بنائے رکھے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔
قرآنِ کریم کی تلاوت کیجئے...!!!
اے عاشقان ِ رسول! آج ہم جن کا جشنِ وِلادت منا رہے ہیں ان پر قرآنِ کریم نازل ہوا، ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کثرت سے قرآنِ کریم کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ ایک روایت میں ہے: میری اُمَّت کی اَفْضَل عبادت تلاوتِ قرآن ہے۔([2])
لہذا ہم نے خُوب خُوب تلاوتِ قرآن کی بھی عادَت ڈالنی ہے۔ قرآنِ کریم کی تِلاوت بھی کریں اور قرآنِ کریم درست پڑھنا سیکھ بھی لیں۔ بدقسمتی سے آج بہت سارے لوگوں