Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam
کوئی نیا معاملہ دیکھتا تو لگتا یہ معاملہ تو میں نے کہیں سُنا ہے، پِھر جب غورکرتا تو یاد آتا کہ ہاں! اُس دِن محبوبِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے یہ بات بھی ہمیں بتائی تھی۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
تین پیارے پیارے نام
پیارے اسلامی بھائیو!میرے کریم آقا، رَحِیْم آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے پیارے پیارے ناموں کا ذِکْر کرتے ہوئے، اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں فرمایا:
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًاۙ(۴۵) (پارہ:22،الاحزاب:45)
ترجمہ کنزُ العِرْفان:اےنبی!بیشک ہم نے تمہیں گواہ اور خوشخبری دینے والا اور ڈر سنانے والا بنا کر بھیجا۔
یہ رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے 3 مبارک نام ہیں: (1):شاہِد (2): مبشر (3):نذیر۔ ٭ شاہِد کا معنیٰ ہے: گواہ۔ اور گواہ وہی ہوتا ہے جو موجود بھی ہو اور دیکھ بھی رہا ہو، یعنی حاضِر بھی ہو، ناظِر بھی ہے، جب اللہ پاک فرما رہا ہے کہ اے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ہم نے آپ کو شاہِد بنا کر بھیجا یعنی ہم نے آپ کو حاضِر بھی بنایا، ناظِر بھی بنایا تو پتا چل گیا کہ میرے آقا، محبوبِ خُدا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اپنے رَوْضَۂ پُرنُور میں تشریف فرما ہیں، زندہ ہیں اور اپنی پُوری اُمّت کو دیکھ بھی رہے ہیں، پِھر جب چاہتے ہیں، جہاں چاہتے ہیں تشریف بھی لے جاتے ہیں۔