Sikka Naya Chalega

Book Name:Sikka Naya Chalega

آلِہٖ وَسَلَّم پر درود بھیج)، اس ایک دو سیکنڈ کے عَمَل کا بدلہ مجھے کیا ملے گا؟ فرمایا: اِس کے بدلے میں اللہ  پاک اور اُس کے فرشتے 10 مرتبہ درود بھیجیں گے۔

نوٹ: اللہ  پاک کا اپنے بندوں پر درود بھیجنے کا مطلب ہے:رحمت نازل فرمانا اور فرشتوں کے درود بھیجنے کا مطلب ہے : مغفرت کی دُعا کرنا۔ ([1])

کتنا عظیم صِلہ ہے یہ...!! اللہ  پاک کی ایک رحمت مل جانا دوجہاں کی بھلائیوں کےلیے کافی ہے، جس پر 10 رحمتیں برس جائیں، پِھر ساتھ ہی فرشتوں کی 10 مرتبہ دُعائیں مِل جائیں، اُس بندے کی شان کیا ہو گی...؟ اور یہ عظیم تَرِین اِنْعَام پانے کا طریقہ کیا ہے؟ چند سیکنڈ لگیں گے، پڑھیے! صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد۔

یہ سب سے کم الفاظ والا درود شریف ہے،اگر ہم یہ والادرود شریف 100 مرتبہ پڑھیں تو اندازاً ڈیڑھ منٹ یعنی صِرْف 90 سیکنڈ لگیں گے۔

آج کل ٹک ٹاک (TikTok)اور ریلز (Reels)وغیرہ بہت مشہور ہیں نا؛ دیکھنی نہیں چاہئیں، کرنے کے کام کرنے چاہئیں، ٹک ٹاک کی ایک ویڈیو تقریباً 30 سیکنڈ سے لے کر 180 سیکنڈ کے درمیان ہوتی ہے۔ لوگ ٹک ٹاک دیکھتے ہوئے گھنٹوں گزار دیتے ہیں، صِرْف 90 سیکنڈ لگائیں، 100 بار درود شریف پڑھیں، اَجْر کیا ملے گا؟ اللہ  پاک کی ایک ہزار رحمتیں اور فرشتوں کی ایک ہزار دُعائیں نصیب ہو جائیں گی۔ سُبْحٰنَ اللہ !

وہ تو نہایت سستا سودا بیچ رہے ہیں جنّت کا                       ہم مفلس کیا مَوْل چُکائیں، اپنا ہاتھ ہی خالی ہے ([2])

اللہ  پاک ہمیں درودِ پاک کی کَثْرت کرنے، زیادہ سے زیادہ درود شریف پڑھنے کی


 

 



[1]...فتح الباری، کتاب الدعوات، باب صلاۃ علی النبی، جلد:11، صفحہ:186، زیرِ حدیث:6357 ماخوذاً۔

[2]...حدائقِ بخشش، صفحہ:186۔