Book Name:Ahl e Suffah Ke Fazail
پاک اُسے بلندی عطا فرماتا ہے۔([1])(2): افضل عبادت تواضُع (یعنی عاجزی) ہے۔([2])
اے عاشقانِ رسول! تواضُع (یعنی عاجزی کرنا)سُنّت مصطفےٰ ہے٭ہمارے آقا ومولیٰ، مُحَمَّد ِمصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم بہت بلند رُتبہ ہیں، اللہ پاک کے بعد سب سے اُونچا رُتبہ آپ ہی کا ہے، اس کے ساتھ ساتھ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی شانِ تواضُع بھی عالَم سے نرالی تھی، اللہ پاک نے آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو اختیار دیا کہ چاہیں تو شاہانہ زِندگی بسر فرمائیں اور چاہیں تو بندگی والی، فقر والی زِندگی گزاریں، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے بندگی اور فقر کو اختیار فرمایا ٭خادموں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا تناول فرما لیتے٭ غلاموں کی دعوت قبول فرماتے ٭مسکینوں کی بیمار پرسی فرماتے ٭فقیروں کے ساتھ بیٹھا کرتے ٭صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم کے ساتھ مِل جُل کر رہتے ٭اپنے کام خود اپنے ہاتھ مبارک سے کر لیا کرتے تھے ٭صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم آگے بڑھ کر خِدْمت کرنا چاہتے تو فرماتے: یہ سچ ہے کہ تم لوگ میرا سب کام کر دو گے مگر مجھے یہ گوارا نہیں ہے کہ میں تم لوگوں کے درمیان کسی امتیازی شان کے ساتھ رہوں۔([3])
کبھی جَو کی موٹی روٹی تو کبھی کھجور پانی تِرا ایسا سادہ کھانا مدنی مدینے والے
ہے چٹائی کا بچھونا کبھی خاک ہی پہ سونا کبھی ہاتھ کا سِرہانا مدنی مدینے والے
تِری سادگی پہ لاکھوں تِری عاجزی پہ لاکھوں ہوں سلام عاجِزانہ مدنی مدینے والے
مختلف سُنّتیں سیکھنے کے لیے مکتبۃُالمدینہ کی بہارشریعت جلد:3، حصہ:16، اور شیخ طریقت، امیرِ اہلسنتدَامَتْ بَرَکَاتْہُمُ الْعَالِیَہ کا91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب خریدئیے اور پڑھئے، سُنّتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں