Book Name:Khutba Sunnay Ke Aadab
سُبْحٰنَ اللہ ! یہ اتنی جامع آیتِ کریمہ ہے۔ اللہ پاک ہمیں یہ سب اچھی صفات اپنانے اور بُرائیوں سے بچنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
خُلاصۂ کلام یہ ہے کہ یہ وہ خطبہ ہے جو ہر جمعہ کو ہم لوگ سُنتے ہیں، یہ تفصیل بیان کرنے کا مقصد اَصْل میں یہی ہے کہ ہم لوگ عموماً خطبہ سُنتے ہیں مگر مَعْلُوم نہیں ہوتا کہ بیان کیا ہوا ہے۔ آج ہم نے سُن لیا کہ خطبے میں کیسی پیاری پیاری نصیحتیں ہوتی ہیں۔ اِنہیں یاد رکھیے! ذہن میں بٹھائیے! اور اِن وضاحتوں کو سامنے رکھ کر خطبہ سننے کی عادَت بنائیے! اللہ پاک مجھے اور آپ کو عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایپلی کیشن کا تعارف
اے عاشقانِ رسول !دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایپلی کیشن متعارف کروائی گئی ہے، اس ایپلی کیشن میں یہ بہترین آپشنز(Options) موجود ہیں:*پچھلے تمام ماہنامہ فیضانِ مدینہ کیPDF *تمام ماہناموں کے مضامین (آرٹیکلز) ٹیکسٹ کی صورت میں موجود ہیں، جن کو کاپی کرکے شیئر بھی کیا جا سکتا ہے*سرچ آپشن(Search option) جس میں تمام ماہناموں میں سرچ کرکے کوئی بھی چیز تلاش کی جاسکتی ہے *تمام مضامین موضوعات کے اعتبار سے ترتیب دئیے گئے ہیں،اپنے موبائل میں یہ اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ(Download) کر لیجئے! خود بھی فائدہ اٹھائیے اور دوسروں کو ترغیب بھی دلائیے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد