Book Name:Khutba Sunnay Ke Aadab
بھی تاکید فرمادی ہے کہ اللہ سے ڈرتے رہو
اے عاشقانِ رسول! ذرا غور فرمائیے! اللہ رَبُّ الْعَالَمِیْن ہے، اللہ پاک تمام جہانوں کا پالنے والا ہے، اللہ پاک بندوں کے لیے سب سے بڑھ کر مہربان، رحم فرمانے والا ہے، وہ اللہ پاک اپنے بندوں کو تقویٰ کی نصیحت فرماتا ہے، اگر بندے کے لیے تقویٰ کے عِلاوہ کوئی اور چیز زیادہ فائدے مند، زیادہ بھلائی والی ہوتی تو اللہ پاک اپنے بندوں کو ضَرور اسی کی تاکید فرماتا مگر اللہ پاک نے تقویٰ اِختیار کرنے کی نصیحت فرمائی، تمام اَوَّلِیْن و آخرین کو تقویٰ ہی کا حکم دیا ، اِس سے معلوم ہو گیا کہ اللہ پاک کے ہاں بندے کی خوبیوں میں سب سے اَعلیٰ خوبی تقویٰ ہی ہے۔
حِرْصِ دُنیا نکال دے دِل سے بَس رہوں طالبِ رِضا یارَبّ!
واسطہ میرے پیر و مُرْشِدْ کا مجھ کوتُومتّقی بنا یارَبّ!([1])
سُبْحٰنَ اللہ ! یہ اتنی بڑی نصیحت ہے، جو ہر جمعہ کو خُطبہ کے ذریعے ہمیں کی جا رہی ہوتی ہے۔
خُطبہ میں اِس سے آگے آتا ہے:
وَزَيِّنُوا قُلُوبَكُمْ بِحُبِّ هٰذَا النَّبِيِّ الْكَرِيمِ، عَلَيْهِ وَعَلٰی آلِهِ اَفْضَلُ الصَّلَاةِ وَالتَّسْلِيمِ
ترجمہ:اور مُزَیَّن کرو! اپنے دِلوں کو اِس نبی کریم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی محبت سے، آپ صلی