Book Name:Khutba Sunnay Ke Aadab
(2):وَرَجُلٌ حَضَرَهَا بِدُعَاءٍ، فَهُوَ رَجُلٌ دَعَا اللَّهَ؛ فَاِنْ شَاءَ اللَّهُ اَعْطَاهُ، وَاِنْ شَاءَ مَنَعَهُ
ترجمہ:دُوسرا وہ شخص جو اللہ پاک کے حُضُور دُعائیں کرنے کے لیے حاضِر ہوتا ہے، یہ وہ ہے جو اللہ پاک سے دُعا کرتا ہے، اللہ پاک چاہے تو اُسے عطا فرمائے، چاہے تو اُس کی مانگی مُراد نہ دے (اُس کی حکمت پر ہے)۔
(3):وَرَجُلٌ حَضَرَهَا بِوَقَارٍ وَّاِنْصَاتٍ وَّسُكُونٍ، وَلَمْ يَتَخَطَّ رَقَبَةَ مُسْلِمٍ، وَلَمْ يُؤْذِ اَحَدًا، فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَّهُ اِلَى الْجُمُعَةِ الَّتِي تَلِيْهَا وَزِيَادَةُ ثَلَاثَةِ اَيَّامٍ
ترجمہ:تیسرا وہ شخص ہے جو پُروقار طریقے سے آتا ہے، خاموش بیٹھتا ہے، سکون اِختیار کرتا ہے، مسلمانوں کی گردنیں نہیں پَھلانگتا، کسی کو تکلیف نہیں دیتا، اُس کے لیے جمعہ کی حاضِری دوسرے جمعہ تک اور 3 دِن زیادہ (یعنی 10 دِن) کے گُنَاہوں کا کفّارہ ہو جائے گی۔([1])
خُطبہ رَضْوِیَہ کا تَرْجَمہ و تَشْرِیْح
پیارے اسلامی بھائیو! یہ سب فضائل جو ہم نے سُنے، یہ عربی والے خطبے کے ہیں۔ یہ خُطبہ تَوَجُّہ کے ساتھ سُننا ضَروری ہے۔ اَفسوس کی بات یہ ہے کہ ہم ہر جُمعہ کو خُطبہ تو سُنتے ہیں مگر چونکہ عربی میں ہوتا ہے، لہٰذا عموماً لوگوں کو سمجھ ہی نہیں آتی کہ خُطبے میں کیا کچھ اِرشاد ہوا ہے۔ ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ہم عربی والے خُطبے کا ترجمہ ذِہن میں رکھ کر سنیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
عموماً اہلسنت کی مسجدوں میں خُطباتِ رضویہ سے خُطبہ دیا کرتے ہیں۔ اعلیٰ حضرت