Book Name:Khutba Sunnay Ke Aadab
رحمۃُ اللہ علیہ نے اِس خُطبے میں کئی عقائد اور نصیحتیں شامِل فرمائی ہیں۔ آئیے! سُنتے ہیں کہ اِس خُطبے میں کیا کچھ اِرشاد ہو ا ہے:
خُطبہ رضویہ کے بُنیادی مَضَامین
جمعۃُ المبارک کا خُطبہ رَضْویہ جو عموماً ہم سُنتے ہیں، اُس کے 5 مرکزی اور بنیادی مضامین ہیں:
*پہلے خطبے کے مرکزی مضامین:
(1):اللہ پاک کی حمد و ثنا اور مَحْبوب صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم پر درودِ پاک
(2):تقویٰ اور محبّتِ رسول کی نصیحت
(3):مکافاتِ عَمَل (یعنی جیسا کرو گے، ویسا بھرو گے) کا بیان
*دوسرے خطبے کے مرکزی مضامین:
(4):خُلَفائے راشِدین، صحابہ اور اَہْلِ بیتِ پاک کا ذِکْر خیر، اُن کے لیے رحمت کی دُعائیں
(5):ایک نصیحت بھری آیتِ کریمہ۔
یہ 5مرکزی مضامین ہیں جو خطبۂ رَضْوِیہ میں ہم ہر جُمعہ کو سُنتے ہیں۔ آئیے! کچھ وضاحت سنتے ہیں۔
خطبہ کی اِبتدا ہوتی ہے: اَلْحَمَّدُ لِلّٰهِ الَّذِي فَضَّلَ سَيِّدَنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْعَالَمِيْنَ جَمِيْعًا۔
ترجمہ: سب خُوبیاں اللہ کو جس نے ہمارے سردار اور مالِک و مَولیٰ حضرت مُحَمَّد صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو تمام جہانوں پر فضیلت بخشی ہے۔