Khutba Sunnay Ke Aadab

Book Name:Khutba Sunnay Ke Aadab

مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ،صَلَّى ٱللّٰهُ تَعَالیٰ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَصَحْبِهِ اَجْمَعِينَ۔

ترجمہ:اور میں گواہی دیتا ہوں کہ بیشک  اللہ    پاک کے سِوا کوئی عبادت کے لائِق نہیں ، وہ اکیلا ہے، اُس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ بیشک ہمارے سردار اور ہمارے آقا مُحَمَّد   صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   اُس کے بندے اور اُس کے رسول ہیں، اُن پر، اُن کے جملہ آل و اصحاب پر اللہ   پاک درود و بَرَکت اور سلام نازِل فرمائے۔

تقویٰ کی نصیحت

اُس کے بعد تقویٰ کی نصیحت شروع ہوتی ہے: فَيَآ اَ يُّهَا الْمُؤْمِنُونَ پس اے ایمان والو...!! رَحِمَنَا وَرَحِمَكُمُ اللّٰهُ ہم پر اور تم پر اللہ   پاک رحم فرمائے۔ اُوْصِيْكُمْ وَنَفْسِيْ بِتَقْوَى اللّٰهِ عَزَّ وَجَلَّ فِي السِّرِّ وَالإِعْلَانِ میں تمہیں اور اپنے آپ کو تنہائی میں اور لوگوں کے سامنے (ہرجگہ) اللہ   پاک سے ڈرنے کی وصیت  کرتا ہوں۔

ہر جمعۃُ الْمُبارک کو ہمیں یہ نصیحت کی جا رہی ہوتی ہے۔

اگلے پچھلوں کے لیے نصیحت

جانتے ہیں یہ کتنی اَہَم اور عظیم تَرِین نصیحت ہے؟ ایک مرتبہ کسی مُرِیْد نے اپنے پِیْر صاحب کی خِدْمت میں عرض کیا: عالی جاہ! مجھے کوئی نصیحت کر دیجئے! پِیْر صاحب نے فرمایا: میں تجھے اللہ   پاک کی وہ نصیحت کرتا ہوں جو اللہ   پاک نے اگلے پچھلے تمام اِنسانوں کو کی ہے، اللہ   پاک فرماتا ہے:

وَ لَقَدْ وَصَّیْنَا الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ اِیَّاكُمْ اَنِ اتَّقُوا اللّٰهَؕ-

(پارہ:5،سورۂ نسآء:131)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور بیشک ہم نے ان لوگوں کو جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی اور تمہیں