Khutba Sunnay Ke Aadab

Book Name:Khutba Sunnay Ke Aadab

پیروی کرتے ہیں ۔

یعنی سُن کر بَس سُنی اَن سُنی نہیں کر دیتے بلکہ جو سُنا، اُس کی بہترین اَنداز میں پَیْروِی کرتے ہیں، اُسے اپنی زندگی میں عملی طَور پر اَپنا لیتے ہیں۔([1])  

اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ هَدٰىهُمُ اللّٰهُ وَ اُولٰٓىٕكَ هُمْ اُولُوا الْاَلْبَابِ(۱۸)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: یہ ہیں جنہیں اللہ   نے ہدایت دی اور یہی عقلمند ہیں ۔

اللہ! اللہ  ! یہ ... یعنی بات کو تَوَجُّہ سے سُننے والے، اِس پر عَمَل کرنے والے... یہ ہیں جنہیں اللہ   پاک نے ہدایت بخشی ہے اور یہی حقیقت میں عقلمند بھی ہیں۔

غیر مسلموں کا ایک بُرا اَنداز

پیارے اسلامی بھائیو! خُطبہ سُننے کا یہی دُرُست اَنداز ہے، جب خطیب صاحِب خطبہ دے رہے ہوں، قرآنی آیات پڑھی جا رہی ہوں، اَحادیثِ کریمہ سُنائی جا رہی ہوں، اُس وقت ضَروری ہے کہ ہم ہَمَہ تَن گَوش ہو کر (یعنی اپنا سارا دھیان، پُوری تَوَجُّہ) خطیب صاحِب کی طرف رکھ کر خُطبہ سُنیں اور جو سُنا، اُسے سمجھیں بھی، ساتھ ہی اُس پر عَمَل کرنے کی بھی کوشش کیا کریں۔

آج کل ہمارے ہاں جو انداز بنتا چلا رہا ہے، یعنی لوگ بےتَوَجُّہی کے ساتھ خُطبہ سُنتے ہیں، جو سُنتے ہیں، اُس پر دھیان نہیں دیتے، یہ اَنداز مسلمانوں والا نہیں ہے۔ اللہ   پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنْ رَّبِّهِمْ مُّحْدَثٍ اِلَّا اسْتَمَعُوْهُ وَ هُمْ یَلْعَبُوْنَۙ(۲)اِلَّا اسْتَمَعُوْهُ وَ هُمْ یَلْعَبُوْنَۙ(۲)

(پارہ:17، سورۂ انبیاء:2)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: جب ان کے


 

 



[1]...تفسیر بغوی، پارہ:23، سورۂ زمر، زیرِ آیت:18، جلد:4، صفحہ:10 مفصلًا۔