Khutba Sunnay Ke Aadab

Book Name:Khutba Sunnay Ke Aadab

اسْتَمَعَ لِلْاِمَامِ، غُفِرَ لَهُ مِنَ الْجُمُعَةِ اِلَى الْجُمُعَةِ، وَزِيَادَةُ ثَلَاثَةِ اَيَّامٍ

ترجمہ: یعنی جب جُمعہ کا دِن ہو تو بندہ غُسل کرے، اور سر دھوئے،  بہترین خوشبو لگائے، اچھے کپڑے پہنے، پِھر نمازِ (جمعہ) کے لیے نکلے، 2لوگوں کے درمیان سے نہ گزرے اور اِمام کا کلام (یعنی خطبہ) پُوری تَوَجُّہ کے ساتھ سُنے، اُس کے جمعہ سے جمعہ تک کے گُنَاہ بخش دئیے جاتے ہیں، اِس میں 3دِن کا مزید اِضافہ ہے۔([1])

یعنی جمعہ سے جمعہ تک 7دِن بنتے ہیں، 3 دِن کا اِضَافہ کریں تو 10 ہو گئے۔ یعنی جو بندہ اِن آداب کے ساتھ جُمعہ کی نماز پڑھے، جو عرض کئے گئے، اُس کے 10 دِن کے گُنَاہ معاف کر دئیے جاتے ہیں۔

اَگلی صفوں میں بیٹھا کیجئے!

ایک حدیث شریف میں فرمایا:

مَنْ تَوَضَّاَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَاَحْسَنَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ اَتَى الْجُمُعَةَ، فَدَنَا وَاَنْصَتَ وَاسْتَمَعَ، غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الْاُخْرَى وَزِيَادَةُ ثَلَاثَةِ اَيَّامٍ، وَمَنْ مَسَّ الْحَصَى فَقَدْ لَغَا

ترجمہ: یعنی جو جمعہ کے دِن اَچھے اَنداز میں وُضُو کرے، پِھر جمعہ پڑھنے کے لیے آئے، اِمام کے قریب ہو کر بیٹھے، خاموش رہے اور خُوب تَوَجُّہ کے ساتھ خُطبہ سُنے، اُس کے ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ   کے درمیان اور مزيد 3دِنوں  کے گُنَاہ بخش دئیے جاتے ہیں اور جس نے اِس دوران کنکریوں کو چُھوا، اُس نے فضول کام کیا۔([2])


 

 



[1]...ابن خزیمہ، کتاب الجمعہ، باب فضل الانصات والاستماع للخطبہ، صفحہ:419، حدیث:1803۔

[2]...ابن ماجہ، کتاب اقامۃ الصلاۃ والسنۃ فیہا، باب ما جاء فی الرخصۃ فی ذلک، صفحہ:178، حدیث:1090۔