Book Name:Khutba Sunnay Ke Aadab
جمعۃُ المبارَک کی اَہمیت وفضیلت
پیارے اسلامی بھائیو! آج ہم اِس پر بات کریں گے کہ ہر جمعہ کو اِس وقت بات کیوں کی جاتی ہے اور اِس کو بغور سننا کیوں ضروری ہے؟
جمعہ ہفتے کے 7دِنوں میں سے ایک اَہَم تَرِین بلکہ سب سے اَفضل دِن ہے، حدیث شریف میں اِسے سَیِّدُ الْاَیَّام فرمایا گیا *اِسی دِن حضرت آدم علیہ السَّلام کی وِلادت ہوئی *اِسی دِن آپ جنّت سے زمین پر تشریف لائے *جمعہ میں ایک ایسی گھڑی ہے، اُس میں دُعا کی جائے قبول ہو گی جب تک حرام کا سُوال نہ کرے *اِسی دِن قیامت قائِم ہو گی([1]) *اِسی دِن فرعون غَرق ہوا اَور بنی اِسْرائیل کو اُس سرکش سے نِجات ملی *اِسی دِن حضرت یُونس علیہ السَّلام کو مچھلی کے پیٹ سے رہائی عطا ہوئی اور *اسی دن حضرت یوسف علیہ السَّلام کو قیدخانے سے نِجات ملی تھی۔([2])
اِس لیے جمعۃُ المبارَک عام نہیں بلکہ خاصُ الخاص دِن ہے، اِسے مسکینوں کا حج قرار دیا گیا ہے۔([3])
اِسلام نے جُمعہ کے دِن خُطبہ رکھا، یہ کوئی رَسْم نہیں ہے کہ خطیب صاحِب کھڑے ہو کر عربی کے جُملے ہمیں سُنا دیتے ہیں اور ہم چُپ چاپ سُن لیتے ہیں بلکہ اِس میں حکمتیں ہیں، خُطبۂ جمعہ میں دَرْس ہوتا ہے، یہ اِس لیے رکھا گیا تاکہ ہر جمعہ کو ہم خُطبہ سُن کر * دِین