Guftagu Kay Adaab

Book Name:Guftagu Kay Adaab

سمجھانے کا پیار بَھرا اَنداز

حضرت معاویہ بن حَکَم سُلَمِی  رَضِیَ اللہُ عنہ  صحابئ رسول ہیں۔ اِن کے ساتھ ایک مرتبہ ایک واقعہ پیش آیا تھا،آپ نے اپنا وہ واقعہ بیان فرمایا، واقعے کا پسِ منظر کچھ یُوں ہے کہ اسلام کے شروع شروع میں نماز کے دوران گفتگو کرنے کی اجازت ہوتی تھی، پِھر اللہ پاک کا حکم آیا اور نماز کے اندر باتیں کرنے سے منع کر دیا گیا۔

حضرت مُعَاوِیہ بن حَکَم سُلَمِی  رَضِیَ اللہُ عنہ  کو اِس نئے حکم کا عِلْم نہیں تھا۔ اب واقعہ یُوں ہوا؛ فرماتے ہیں: ایک دِن میں مسجِدِ نبوی شریف میں حاضِر ہوا، رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی اِقْتِداء میں (یعنی اُن کے پیچھے) نماز پڑھنے کی سَعَادت حاصِل کی، دورانِ نماز ایک شخص کو چھینک آ گئی۔ (چونکہ اِن کے ذہن میں وہی پُرانا حکم تھا کہ نماز میں باتیں کر سکتے ہیں، لہٰذا) فرماتے ہیں:اُس شخص کو چھینک آئی تو میں نے کہہ دیا: یَرْحَمُکَ اللہُ! (اللہ پاک تجھ پر رحم فرمائے)۔ بس میرے یہ کہنے کی دَیْر تھی، آس پاس کے صحابۂ کرام   رَضِیَ اللہُ عنہم  نے مجھے تیز نگاہوں سے دیکھا۔ میں نے کہا: کیا ہو گیا؟ تم لوگ مجھے تیز نگاہوں سے کیوں دیکھ رہے ہو؟ اب اُنہوں نے اپنا ہاتھ اپنی ران پر مارا، اب میں سمجھ گیا کہ یہ مجھے چُپ کروانا چاہ رہے ہیں، چنانچہ میں چُپ ہو گیا۔

فرماتے ہیں: نماز مکمل ہوئی، سلام پھیر دیا گیا، اب کیا ہوا؟ مُعَلِّمِ کائنات، فخرِ مَوجُودات  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے مجھے اپنے پاس بُلا لیا...!!

میرے ماں باپ اُن پر قربان ہوں، آپ  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  سے بڑھ کر اچھا اور بہترین مُعَلِّم(سکھانے والا، تربیت فرمانے والا) نہ میں نے پہلے کبھی دیکھا، نہ آپ کے بعد کوئی