Book Name:Guftagu Kay Adaab
مسئلہ: صاحب نصاب عورتوں پر بھی قربانی واجب ہے۔
وضاحت:آج کل ایک غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ قربانی صرف مردوں پر واجِب ہے، عورتوں پر نہیں، درست مسئلہ یاد رکھ لیجئے! مَرْد ہو یا عَوْرت جو صاحِبِ نصاب ہے اور باقی شرائط بھی پُوری ہیں تو اس پر قربانی واجب ہے۔ اسے خاص طَور پر اپنی طرف قربانی کرنی ہو گی۔اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
یَارَقِیْبُ
خُدانخواستہ کسی کو کینسر ہو جائے تو روزانہ 100 بار یَارَقِیْبُ (اوّل آخر 11 بار دُرُود شریف) پڑھ کر دَم کریں، پڑھتے وقت باوُضُو رہیں، 7 دِن تک مسلسل یہ عَمَل کریں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! شفا نصیب ہو گی۔([1]) اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد