Book Name:ALLAH Ki Riza Sab Se Bari Cheez Hai
یہی ہے کہ دریا کا پانی گاؤں کی طرف چلا جائے تو میں اس پر راضِی ہوں اور پانی کا راستہ کھول رہا ہوں۔ آواز آئی : اے بندے ! جب تُو ہماری مرضِی پر راضِی ہے تو جا ! ہم تیری مرضِی کو پُورا کرتے ہیں۔ بس اسی سبب سے سیلاب رُک گیا۔
سُبْحٰنَ اللہ ! معلوم ہوا؛ اگر ہم اللہ پاک کی رِضا میں راضِی ہو جائیں تو ان شاء اللہ الکریم ! اللہ پاک ہم سے راضی ہو جائے اور اگر اللہ پاک ہم سے راضِی ہو گیا تو ان شاء اللہ الکریم ! بگڑی سنور جائے گی۔ اللہ پاک ہم سب کو اُس کی رِضا پر راضِی رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
ربّ کی رِضا میں راضِی رہنے کے لئے کیا کریں ؟
پیارے اسلامی بھائیو ! اللہ پاک کی رِضا میں راضِی رہنے کی عادَت اپنانے کے لئے بہت سارے طریقے اپنائے جا سکتے ہیں؛ مثلاً اللہ پاک کی رِضا میں راضِی رہنے کے فضائل پڑھیں ، اللہ پاک کے نیک بندے جو ہمیشہ اُس کی رِضا میں راضِی رہتے تھے ، اُن کی سیرت پڑھیں ( اس کے لئے احیاء العلوم ، جلد : 5 سے رِضا کا بیان پڑھنا مفید ہے ) ، اسی طرح تکلیف ، مصیبت ، پریشانی ، غُرْبت وغیرہ پر ملنے والے ثوابات کا مطالعہ کریں ( مثلاً شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ غریب فائدے میں ہے اوربیمار عابِد پڑھ لیجئے ) ۔ اس کی برکت سے ان شاء اللہ الکریم ! اللہ پاک کی رِضا میں راضِی رہنے کا ذِہن بنے گا۔
12 دینی کاموں میں سے ایک کام : ہفتہ وار رسالہ مطالعہ
پیارے اسلامی بھائیو ! اللہ پاک کی رضا میں راضی رہنے ، نیک نمازی بننے اور گناہوں