Book Name:ALLAH Ki Riza Sab Se Bari Cheez Hai
پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے شیخِ طریقت ، امیر اہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے’’101 مدنی پھول‘‘ سے جوتے پہننے کے چند مَدَنی پھول سنتے ہیں ۔فرمانِ مصطَفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم : ( 1 ) جوتے بکثرت استعمال کرو کہ آدمی جب تک جوتے پہنے ہوتا ہے گویا وہ سُوار ہوتا ہے۔ ( یعنی کم تھکتا ہے ) ( مُسلِم ص۱۱۶۱ ، حدیث : ۲۰۹۶ ) * جوتے پہننے سے پہلے جھاڑ لیجئے تاکہ کیڑا یا کنکر وغیرہ ہوتو نکل جائے * پہلے سیدھا جوتا پہنئے پھر ُالٹا * اُتارتے وَقت پہلے اُلٹا جوتا اُتاریئے پھر سیدھا۔فرمانِ مصطَفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم : جب تم میں سے کوئی جوتے پہنے تو دائیں ( یعنی سیدھی ) جانب سے اِبتداء کرنی چاہیے اور جب اُتارے تو بائیں ( یعنی الٹی ) جانب سے اِبتِداء کرنی چاہیے تاکہ دایاں ( یعنی سیدھا ) پاؤں پہننے میں اوّل اور اُتارنے میں آخِری رہے۔ ( بُخاری ، ۴/۶۵ ، حدیث۵۸۵۵ ) * مَرد مردانہ اور عورت زَنانہ جوتا استعمال کرے۔
( اعلان )
جوتے پہننے کی بقیہ سنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع
میں پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں
( 1 ) شبِ جُمعہ کادُرُود