ALLAH Ki Riza Sab Se Bari Cheez Hai

Book Name:ALLAH Ki Riza Sab Se Bari Cheez Hai

دِل سے راضِی نہیں ہوتا ، وہ ایمان کا ذائقہ نہیں چکھ پاتا ، اس کے پاس بظاہِر ایمان تو ہے مگر اِیْمان کی رُوح اسے حاصِل نہیں ہوتی۔ ( [1] )   

رِضَا کے تین درجات کی وضاحت

اے عاشقانِ رسول ! اللہ پاک میرا رَبّ ہے اس پر راضِی ہو جانے کا کیا معنیٰ ہے ؟ اس تعلق سے عُلمائے کرام نے رِضَاکے تین درجات بیان فرمائے ہیں :

رِضَا کا پہلا درجہ

علَّامہ قُرطبی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اللہ میرا رَبّ ہے اس پر راضِی ہو جانے کا ایک معنیٰ یہ ہے کہ بندہ اللہ پاک کے سِوا کسی کو بھی اپنا رَبّ تسلیم نہ کرے ،  یعنی اللہ پاک کے عِلاوہ تمام وہ چیزیں جنہیں مشرکین اپنا رَبّ مانتے ہیں ، بندہ ان سب کا انکار کر کے سچّے دِل سے یہ اقرار کر لے کہ اللہ ایک ہے ، اس کے سِوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، وہی میرا رَبّ ہے ، وہی مجھے رِزْق دیتا ہے ، وہی مجھے پالتا ہے ، اسی نے مجھے سانسیں عطا کیں ، وہی مجھے زِندگی بخشنے والا ہے ، اس کے سِوا نہ کوئی رَبّ تھا ، نہ ہے ، نہ کوئی ہو گا۔ ( [2] )

رِضَا کا یہ درجہ ہمارے اِیْمان کی بنیاد ہے ، اس کے بغیر کوئی شخص مسلمان ہو ہی نہیں سکتا۔

رِضَا کا دوسرا درجہ

اللہ پاک میرا رَبّ ہے اس پر راضی ہو جانے کا ایک دوسرا درجہ ہے ، اس کی وضاحت کرتے ہوئے حُضُور داتا گنج بخش علی ہجویری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : رِضَا یہ ہے کہ


 

 



[1]...لمعات التنقيح فی شرح مشكاة المصابيح ، كتاب الايمان ، جلد : 1 ، صفحہ : 78 ، تحت الحدیث : 9۔

[2]...المفہم لما اشکل من تلخیص مسلم ، جلد : 1 ، صفحہ : 210ماخوذاً۔