Book Name:ALLAH Ki Riza Sab Se Bari Cheez Hai
دورانیہ15منٹ
جوتے پہننے کی بقیہ سنتیں اور آداب
* کسی نے حضرت عائشہ رَضِیَ اللہ عنہا سے کہا کہ ایک عورت ( مردوں کی طرح ) جوتے پہنتی ہے۔ انھوں نے فرمایا : رسولُ اﷲ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مردانی عورَتوں پر لعنت فرمائی ہے۔ ( اَ بُو دَاود ، ۴/۸۴ ، حديث : ۴۰۹۹ ) * جب بیٹھیں تو جوتے اتا ر لیجئے کہ اِس سے قدم آرام پاتے ہیں * ( تنگدستی کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ ) اوندھے جوتے کو دیکھنا اور اس کو سیدھانہ کرنا ” دولتِ بے زوال “ میں لکھا ہے کہ اگر رات بھر جوتا اوندھا پڑا رہا تو شیطان اس پر آن کر بیٹھتا ہے وہ اس کا تخت ہے۔ ( سنی بہشتی زیور حصہ ۵ ص۶۰۱ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
* نیکوں میں شمار کئے جانے کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق ” نیکوں میں شمار کئے جانے کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے :
اَللّٰھُمَّ رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا بِمَاۤ اَنْزَلْتَ وَ اتَّبَعْنَا الرَّسُوْلَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشّٰهِدِیْنَ(۵۳) ۔
ترجمہ : اے ہمارے رب ! ہم اُس ( کتاب ) پر ایمان لائے جو تو نے نازل فرمائی اور ہم نے ( تیرے ) رسول کی اتباع کی پس ہمیں ( توحید و رسالت کی ) گواہی دینے والوں میں سے لکھ دے۔ ( فیضانِ دعا ، ص 249 )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد