ALLAH Ki Riza Sab Se Bari Cheez Hai

Book Name:ALLAH Ki Riza Sab Se Bari Cheez Hai

بِالْاِسْلَامِ دِیْناً وَ بِمُحَمَّدٍ رَسُوْلًا ، ( 1 ) : یعنی جو اللہ پاک کے رَبّ ہونے ، ( 2 ) : اسلام کے دین ہونے اور ( 3 ) : مُحَمَّد  ( صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم )  کے رسول ہونے پر راضِی ہو جائے۔ ( [1] )   

ایک حدیثِ پاک میں وَجَبَتْ لَہٗ الْجَنَّۃُکے الفاظ ہیں ، یعنی جو بندہ اللہ پاک کے رَب ہونے ،  اسلام کے دین ہونے اور مُحَمَّد  ( صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم )  کے رسول ہونے پرراضی ہو جائے ، اس کے لئے جنّت واجب ہو جاتی ہے۔ ( [2] )    

ایمان کی حلاوت نصیب ہو جاتی ہے

پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے چچا جان ، حضرت عبّاس بن عبد المطلب  رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسولوں کے تاجدار ، مکی مدنی سردار صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ذَاقَ طَعْمَ الْاِیْمَانِ مَنْ رَضِیَ بِاللہ رَبًّا وَ بِالْاِسْلَامِ دِیْنًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِیًّا یعنی جو اللہ پاک کے رب ہونے ، اسلام کے دین ہونے اور مُحَمَّد صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے نبی ہونے پر راضی ہو گیا ، اس نے ایمان کی حلاوَت کو پالیا۔ ( [3] )  

علماء فرماتے ہیں : جس طرح ہماری زبان میں چکھنے اور ذائقہ محسوس کرنے کی صلاحیت رکھی گئی ہے ، اسی طرح ہمارے دِل میں بھی رُوحانیات  ( مثلاً عبادات وغیرہ )  کا ذائقہ محسوس کرنے کی صلاحیت رکھی گئی ہے۔ *  ہم اپنی زبان پر کوئی چیز رکھیں تو ہمیں پتا چل جاتا ہے کہ یہ چیز میٹھی ہے یا کڑوی ہے ، ٹھنڈی ہے یا گرم ہے۔ * اسی طرح جب ہم


 

 



[1]...مسند احمد ، جلد : 4 ، صفحہ : 29 ، حدیث : 11102۔

[2]...مسلم ، باب بیان ما اعدہ اللہ ، صفحہ : 753 ، حدیث : 1884۔

[3]...ترمذی ، كتاب الایمان ، صفحہ : 618 ، حدیث : 2623۔