ALLAH Ki Riza Sab Se Bari Cheez Hai

Book Name:ALLAH Ki Riza Sab Se Bari Cheez Hai

ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ   غمخواریِ اُمّت کے جذبے کے تحت  اس شعبے کی طرف سے ہر ماہانہ لاکھوں بیماروں اور پریشان حال لوگوں میں کم  وبیش 4 لاکھ سے زائدتعویذات و اَورادِ عطّاریّہ رِضائے الٰہی کے لئے بالکل مُفت تَقْسِیم کئے جاتے ہیں۔ تعویذاتِ عطاریہ کی برکتیں فقط کسی مَخْصُوص  عَلاقے یا شہر تک ہی مَحْدُود نہیں بلکہ پاکستان کے سارے صُوبوں کے سینکڑوں شہروں میں سینکڑوں بستے لگائے جارہے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے علاوہ دِیگر مُمالک مَثَلاً ساؤتھ افریقہ ، امریکہ ، اِنْگلینڈ ، بنگلہ دیش اور ہند وغیرہ میں بھی تعویذاتِ عطّاریہ کے سینکڑوں بستوں کی ترکیب ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اوقاتِ نماز ( Prayer Times )  ایپ کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو ! دعوتِ اسلامی کے  آئی ، ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک بہت پیاری  موبائل ایپلی کیشن بنام اوقاتِ نماز  ( Prayer Times )  جاری کی ہے * اس ایپلی کیشن کے ذریعے دنیا بھر میں کسی بھی مقام کے اوقات اور سمتِ قبلہ معلوم کئے جا سکتے ہیں * اس کے علاوہ پانچوں نمازوں کے اوقات کے ماہانہ ٹائم ٹیبل * اذکار  ( روحانی علاج )  * مدنی چینل ریڈیو * نماز کے اوقات میں موبائل کو سائلنٹ  ( Silent ) کرنے کی سہولت اور اسلامی کیلنڈر موجود ہے۔ اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

جوتے پہننے کی  سُنّتیں اور آداب