ALLAH Ki Riza Sab Se Bari Cheez Hai

Book Name:ALLAH Ki Riza Sab Se Bari Cheez Hai

سے بچنے کا ذہن پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے ، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک کام ہفتہ وار رسالہ مطالعہ بھی ہے۔ دورِ حاضر کی برائیوں میں ایک بڑی برائی یہ بھی ہے کہ لوگ علمِ دین سے دور ہوتے جارہے ہیں ، دینی کتابیں پڑھنے کا ذوق نہ ہونے کے برابر ہے ، پہلے کے لوگ دینی کتابوں سے بہت دلچسپی رکھتے تھے ، دن رات کتابیں پڑھتے تھے ، لہذا ان کے پاس دینی معلومات بھی وافر ہوتی تھیں اور زندگی بھی پاکیزہ رہتی تھی۔

الحمد للہ ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی گھر گھر علمِ دین کی روشنی پہنچا رہی ہے ، بانیٔ دعوتِ اسلامی شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خصوصیت ہے کہ آپ خود بھی علمِ دین کے بہت شوقین ہیں اور عاشقان رسول کو بھی دینی کتابیں پڑھنے کا شوق دلاتے ہیں آپ ہر ہفتے ایک دینی رسالہ پڑھنے کا فرماتے ہیں۔ مختصررسالہ ہوتا ہے۔ چند منٹوں میں پڑھاجاسکتا ہے۔

آپ بھی پڑھا کیجئے ! ان شاء اللہ الکریم ! بہت فائدہ ہوگا ، دینی معلومات بڑھیں گی۔ علمِ دین سیکھنے کا ثواب ملے گا ، دینی کتاب پڑھنے سے دماغ بھی کلتا ہے نظر وسیع ہوتی ہے ، حکمت ملتی ہے ، سوچ پاکیزہ ہووتی ہے اور زندگی میں نکھار آجاتا ہے ، جدید سائنسی تحقیقات کے مطابق کتاب پڑھنے سے دماغی بیماریوں سے حفاظت ہوتی ہے۔

ہر ہفتے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی نیت کرلیجئے ! شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والوں کو مختلف دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں ، ہم ہفتہ وار رسالہ پڑھیں تو کیا معلوم اللہ پاک کے نیک بندے ، ولیٔ کامل کی زبان سے