Book Name:ALLAH Ki Riza Sab Se Bari Cheez Hai
نکلی ہوئی دعا ہمارے حق میں قبول ہوجائے اور دنیا و آخرت میں بیڑا پار ہوجائے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیرانِ پیر ، حضور غوثِ اعظم شیخ عبد القادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اللہ پاک کی رِضا پانے کے 2 آسان طریقے بتائے ہیں ، آپ فرماتے ہیں : ( 1 ) : جو شخص اللہ پاک کی رضا میں راضی رہنا چاہتا ہے ، اسے چاہئے کہ موت کو ہمیشہ یاد رکھے کیونکہ موت کی یاد دُنیوی مصیبتوں کو آسان بنا دیتی ہے ( 2 ) : جس بات پر دِل میں شکوہ آئے ، بندے کو چاہئے کہ اس بات پر شکوہ کرنے کی بجائے ، اللہ پاک سے دُعا کرے ، مثلاً کسی پر غُرْبت آگئی یا کوئی بیمار ہو گیا ، اب اس کے دِل میں وَسْوَسے آتے ہیں تو اسے چاہئے کہ غربت یا بیماری کا شکوہ نہ کرے بلکہ اللہ پاک کی بارگاہ میں دُعا کرے : یا اللہ پاک ! مجھ سے غُرْبت دُور فرما دے ، یا اللہ پاک ! مجھے اس مرض سے شِفَا عطا فرما دے۔ یُوں اپنے دِل کو شکوہ شکایت کی بجائے ، دُعا میں مشغول رکھے۔ اس کی برکت سے ان شاء اللہ الکریم ! دِل ہلکا ہو جائے گا اور اللہ پاک نے چاہا تو رَبِّ کریم کی رِضَا میں راضِی رہنے کی توفیق بھی مِل ہی جائے گی۔ ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی80 سے زائد شعبہ جات کے ذریعہ تبلیغِ دین کا کام سرانجام دے رہی ہے۔ان میں سے ایک شعبہ ” روحانی علاج “ بھی ہے ، جو شب و روز پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دُکھیاری اُمّت کی غمخواری کرنے میں مَصْرُوفِ عمل