Book Name:Mosam Sarma Ki Barkat

چیزیں بآسانی مُیَسَّر ہو جاتی ہیں ، گرمیوں میں گرم موسم کی ضرورتیں مِل جاتی ہیں ، دُکاندار سردی گرمی کی جُدا جُدا چیزیں بیچ کر اپنا رِزْق کما لیتے ہیں ، گاہک حضرات یہ چیزیں خرید کر اپنی ضروریات پُوری کر لیتے ہیں۔ قریش کے دِلوں میں سردِی اور گرمی کی جُدا جُدا تجارت کی رغبت ڈالی گئی تو انہیں حکم ہوا :

فَلْیَعْبُدُوْا رَبَّ هٰذَا الْبَیْتِۙ(۳ ( پارہ : 30 ، سورۂ قریش : 3 )

ترجَمہ کنز الایمان : تو انہیں چاہیے اس گھر کے رب کی بندگی کریں۔

تو غور فرمائیے ! ہمیں بھی تو ہمارے رَبِّ کریم نے سردی گرمی کی جُدا جُدا نعمتیں عطا فرمائی ہیں ؛ پھر ہمارا بھی تو حق بنتا ہے کہ ہم بھی اپنے پیارے رَبِّ کریم کا شکر ادا کریں ، خُوب دِل لگا کر اس کی عِبَادت کیا کریں۔

رہوں مست وبے خود میں تیری وِلا میں    پِلا   جام   ایسا   پِلا   یاالٰہی ! ( [1] )

اللہ پاک کے ایک ہونے کی دلیل

اے عاشقانِ رسول ! موسموں کی تبدیلی ، کبھی گرمی ، کبھی سردی ، کبھی خزاں ، کبھی بہار ، یوں موسموں کا بدلتے رہنا ، قُدْرت کی بہت بڑی نشانی ہے۔اللہ پاک ہے اور ایک ہی ہے  اس کے دلائل میں سے ایک دلیل قرآنِ کریم میں یہ بھی بیان ہوئی :

وَ هُوَ الَّذِیْ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ وَ لَهُ اخْتِلَافُ الَّیْلِ وَ النَّهَارِؕ-اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ(۸۰ ( پارہ : 18 ، سورۂ مؤمنون : 80 )

ترجَمہ کنز العرفان : اور وہی زندگی دیتا ہے اوروہی موت دیتا ہے ، رات اور دن کا تبدیل ہونااسی کے اختیار میں ہے۔ توکیا تم سمجھتے نہیں ؟


 

 



[1]... وسائلِ بخشش،صفحہ:105۔