Book Name:Mosam Sarma Ki Barkat

نفل روزوں کے فضائل پر 3 احادیث

 ( 1 ) : حدیثِ پاک میں ہے :  جس نے ثواب کی اُمِّید رکھتے ہوئے ایک نفل روزہ رکھا ، اللہ پاک اسے دوزخ سے 40 سال  ( کی مسافَت کے برابر )  دُور فرما دے گا۔ ( [1] )   ( 2 ) : معجمِ کبیر کی روایت میں ہے : جس نے ایک نفل روزہ رکھا ،  اس کے لئے جنّت میں ایک درخت لگا دیا جائے گا جس کا پھل انار سے چھوٹا اور سیب سے بڑا ہو گا ، وہ شہد جیسا میٹھا اور خوش ذائقہ ہو گا ، اللہ پاک روزِ قیامت روزہ دار کو اس درخت کا پھل کھلائے گا۔ ( [2] )   ( 3 ) : حضرتِ ابو اُمامہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے عرض کیا : یا رَسُولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلیہ واٰلہٖ و سَلَّم ! مجھے ایسا عمل بتایئے جس کے سبب جنت میں داخل ہو جاؤں ۔فرمایا : روزے کو خود پر لازم کر لو کیونکہ اس کی مثل کوئی عمل نہیں ۔ ( [3] )

سردی کی راتوں میں قیام کیجئے !

پیارے اسلامی بھائیو ! سردیوں میں راتیں لمبی ہوتی ہیں ، اس سے بھی فائدہ اُٹھانا چاہئے ، حضرت عُبیدبن عمیر رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جب سَردی آتی ہےتواہْلِ قرآن سے کہا جاتا ہے تمہاری نماز کےلئےرات لمبی ہوگئی  ( لہٰذا راتوں کو اُٹھ کر خوب تلاوت کیا کرو ! ) ۔ ( [4] )  

قیامُ اللیل کے فضائل

 ( 1 ) : پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : رات کے قیام کو


 

 



[1]...جمع الجوامع، جلد:7، صفحہ:190، حدیث:22251۔

[2]...معجم کبیر، جلد:18، صفحہ:366، حدیث:935۔

[3]... صحیح ابن حبان،جلد:5،صفحہ:179،حدیث:3416۔

[4]... مصنف ابن ابی شیبہ ،کتاب:الصیام،باب :ما قالوا فی الصوم فی الشتاء،جلد:2 ،صفحہ:511 ،حدیث:3۔