Book Name:Mosam Sarma Ki Barkat

کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن بنے گا۔ ذیلی حلقے کے 12دینی کاموں میں ایک دینی کام ہے : ہفتہ وار مدنی مذاکرہ۔

الحمد للہ ! شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری  دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ ہر ہفتے کو نمازِ عشاکے بعد مدنی چینل پر براہِ راست  ( Live )  مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں ، ان مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول کو کیسی کیسی برکتیں حاصل  ہوتی ہیں ، آئیے ! ایک مدنی بہار سُنتے ہیں :

عِلْم وحکمت بھرا مدنی مذاکرہ

واہ کینٹ  ( ضلع راولپنڈی )  کے ایک نوجوان  کا بیان ہے : نمازیں قضا کرنا ، فلمیں دیکھ کر شیطان کو خوش کرنا اور گانے باجے وغیرہ سُن کر مست رہنا میرا معمول تھا ، آہ ! میں سُنتوں پر عمل کرنے سے محروم تھا ، میری گُنَاہوں بھری زِندگی میں روشنی یوں آئی کہ ایک دِن ایک مبلغ دعوتِ اسلامی سے میری ملاقات ہوگئی ، انہوں نے مجھے سمجھاتے ہوئے اجتماعی سُنَّت اعتکاف کا ذہن دیا ، ان کے پیارے  انداز میں دی گئی نیکی کی دعوت میرے دِل پر اَثَر کر گئی اور میں اجتماعی اعتکاف میں شریک ہو گیا ، اب میرے شب و روز عبادت میں گزرنے لگے ، پُرسوز بیانات اور رِقَّت انگیز دُعاؤں نے میرے دِل کی دنیا ہی بدل دی ، کرم بالائے کرم یہ کہ اجتماعی اعتکاف میں امیرِ اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ  کا مدنی مذاکرہ سننے کی سعادت ملی ، آپ کے پُر اَثَر ملفوظات سے میں اس قدر متاثر ہوا کہ میں نے فوراً اپنے تمام سابقہ گناہوں سے توبہ کی اور نمازوں کی پابندی کا عزم کر لیا ، امیر ِاہلسنت دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ کے ترغیب دلانے پر چاند رات کو گھر جانے کے بجائے راہِ خُدا کا مسافر بن گیا جہاں عِلْمِ دین کے سنہری موتیوں سے دامن بھرنے کا موقع ملا اور سنتیں سیکھنے کے ساتھ ساتھ ان پر عمل