Book Name:Mosam Sarma Ki Barkat

ہیں پیدا کرنے والے ہم نے اسے جہنم کی یادگار بنایا اور جنگل میں مسافروں کا فائدہ۔

پاک ہے وہ رَبّ جس نے درختوں میں ہمارے لئے آگ جلانے کا ایندھن  ( Fuel )  پیدا فرما دیا ، آج کل تو اللہ پاک کے کرم سے  ایندھن حاصِل کرنے کے اور بھی بہت سے ذرائع دریافت ہو گئے ہیں ، کوئلہ ، گیس ، تیل ؛ ان کے ذریعے ہم آسانی سے آگ  ( Fire )  جلا کر اپنی ضروریات پُوری کر لیتے ہیں۔ یہ اللہ پاک کی کتنی عظیم نعمتیں ہیں۔

گرم پانی سے متعلق بھی پوچھا جائے گا

اے عاشقانِ رسول ! یہ سب اللہ پاک کی نعمتیں ہیں جو سردیوں میں ہمیں نصیب ہوتی ہیں۔ روزِ قیامت ان نعمتوں سے متعلق پوچھا جائے گا۔ اللہ پاک کا ارشاد ہے :

ثُمَّ لَتُسْــٴَـلُنَّ یَوْمَىٕذٍ عَنِ النَّعِیْمِ۠(۸ ( پارہ : 30 ، سورۂ تکاثر : 8 )

ترجَمہ کنز العرفان : پھر بے شک ضرور اُس دن تم سے نعمتوں  کے متعلق پوچھا جائے گا۔

علمائے کرام فرماتے ہیں : سردیوں میں ہم جو گرم پانی اِسْتِعْمال کرتے ہیں ، یہ بھی اللہ پاک کی نعمت ہے ، روزِ قیامت اس کے متعلق بھی سُوال ہو گا۔  ( [1] )   

ہم پر لازم ہے کہ ہم اللہ پاک کی دِی ہوئی ان نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہوئے ، اللہ پاک کی خُوب خُوب عبادت کیا کریں۔

میں بے کار باتوں سے بچ کے ہمیشہ       کروں تیری حمد و ثنا  یاالٰہی ! ( [2] )

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]... الغریب القرآن لابن  قتیبہ،صفحہ:5۔

[2]... وسائلِ بخشش،صفحہ:105۔